تلنگانہ میں 13 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے اور نئی ذمہ داریاں
تلنگانہ میں 13 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے اور نئی ذمہ داریاںحیدرآباد، 26 جون (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے 13 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں اور نئی تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ احکامات کے مطابق احمد ندیم کو جنرل ایڈمنسٹریشن (پولیٹیکل) کاچیف سکر
تلنگانہ میں 13 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے اور نئی ذمہ داریاں


تلنگانہ میں 13 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے اور نئی ذمہ داریاںحیدرآباد، 26 جون (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے 13 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں اور نئی تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ احکامات کے مطابق احمد ندیم کو جنرل ایڈمنسٹریشن (پولیٹیکل) کاچیف سکریٹری مقررکیا گیا ہے، جبکہ انہیں محکمہ اقلیتی بہبود کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ اسی طرح ایم ڈی مشرف علی فاروق کوٹی جی ریڈکوکا وائس چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر اور ایم رگھونندن راؤ کو محکمہ مائنس اینڈ جیالوجی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے، سبیہ ساچی گھوش کو محکمہ ہینڈلوم و دستکاری کا اسپیشل چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

شیلجا رام ائیر کو محکمہ جنگلات کا چیف سکریٹری مقرر کرتے ہوئے محکمہ اینڈومنٹس کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔این شری دھر کو وزیر اعلی کا پرنسپل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ونئے کمار کو ریاست کا پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ کی اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande