10 سرکلر روڈ سے شفٹنگ شروع، رابڑی رہائش گاہ سے ہٹائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے
پٹنہ،26جون(ہ س)۔سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کی 10 سرکلر روڈ واقع سرکاری رہائش گاہ کو منتقل کرنے کا عمل تیزہوگیا ہے۔ رہائش گاہ کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو جمعہ کے روز ہٹا دیا گیا، جب کہ اندر موجود سامان کی بتدریج منتقلی جاری تھی۔ اس سے بہار کی
10 سرکلر روڈ سے شفٹنگ شروع، رابڑی رہائش گاہ سے ہٹائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے


پٹنہ،26جون(ہ س)۔سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کی 10 سرکلر روڈ واقع سرکاری رہائش گاہ کو منتقل کرنے کا عمل تیزہوگیا ہے۔ رہائش گاہ کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو جمعہ کے روز ہٹا دیا گیا، جب کہ اندر موجود سامان کی بتدریج منتقلی جاری تھی۔ اس سے بہار کی سیاست کے ایک اہم باب کے خاتمے کی قیاس آرائیوں کو ہواملی ہے۔ تقریباً دودہائیوں سے یہ رہائش گاہ راشٹریہ جنتا دل اور لالو خاندان کی سیاسی سرگرمیوں کا ایک بڑا مرکز رہی ہے۔ رابڑی دیوی یہاں 2006 سے مقیم ہیں۔ پہلے قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بعد میں قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف کے طور پرانہیں یہ سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی تھی۔ سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو بھی طویل عرصے سے اسی کمپلیکس میں مقیم ہیں۔بہارکی سیاست میں 10 سرکلر روڈ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ حکمراں اور اپوزیشن دونوں ادوار کے دوران، یہ رہائش گاہ پارٹی کی اہم میٹنگوں، اسٹریٹجک بات چیت اور متعدد بڑے سیاسی فیصلوں کا مرکز رہی۔ یہ بنگلہ ایسے متعدد واقعات کا گواہ رہا ہے جنہوں نے ریاستی سیاست کے دھارے کو تشکیل دیا۔حالانکہ موجودہ حکومت نے یہ رہائش گاہ جانوروں اور ماہی پروری کے وزیر نند کشور رام کو الاٹ کر دی ہے۔ رابڑی دیوی کو اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے 39 ہارڈنگ روڈ پر ایک سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی ہے۔ رابڑی دیوی نے حکومت کو خط لکھ کر 10 سرکلر روڈ کو برقرار رکھنے کی درخواست کی، لیکن بلڈنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے اس درخواست کو قبول نہیں کیا۔رہائش گاہ خالی کرنے کے عمل کے ایک حصے کے طور پر محکمہ نے ابتدائی طور پر ایک ماہ کا نوٹس جاری کیا۔ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد مزید 15 دن کی مہلت دی گئی، اس کے بعد سات دن کی یاد دہانی۔ یہ آخری تاریخ 29 جون کو ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد توقع ہے کہ رہائش باضابطہ طور پر نئے الاٹی کے حوالے کر دی جائے گی۔دریں اثنا 39 ہارڈنگ روڈ پر نئی رہائش گاہ کی تعمیر اورضروری ترمیم کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ رابڑی دیوی نے بلڈنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ کر کچھ ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کی درخواست کی تھی اور ان پر کام جاری ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ بات بھی چل رہی ہے کہ سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے بعد یہ خاندان کوٹیلیہ نگر میں زیر تعمیر اپنی نجی رہائش گاہ میں منتقل ہو سکتا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande