جین برادری کے وفد کی راج ٹھاکرے سے ملاقات، غیر مشروط معافی طلب
ممبئی، 26 جون (ہ س) مہاراشٹر نو نرمان سینا (منسے) کے صدر راج ٹھاکرے سے جمعہ کی صبح جین برادری کے ایک وفد نے ملاقات کی اور جین اور مراٹھی برادری کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر غیر مشروط معافی طلب کی۔ راج ٹھاکرے نے جین برادری سے اپیل کی کہ وہ مذہ
Maha Raj Thackeray Jain Delegation


ممبئی، 26 جون (ہ س) مہاراشٹر نو نرمان سینا (منسے) کے صدر راج ٹھاکرے سے جمعہ کی صبح جین برادری کے ایک وفد نے ملاقات کی اور جین اور مراٹھی برادری کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر غیر مشروط معافی طلب کی۔ راج ٹھاکرے نے جین برادری سے اپیل کی کہ وہ مذہبی امور پر توجہ دے اور بلاوجہ سیاسی بیانات دینے سے گریز کرے۔

چند روز قبل ممبئی کے ملاڈ علاقے میں ایک متنازع واقعہ پیش آیا تھا، جس میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے پر جین برادری کا پرچم لگایا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد شیواجی مہاراج کے حامیوں میں شدید ناراضی پائی گئی۔ اسی پس منظر میں ملاڈ سے جین برادری کے عہدیداروں اور ایک نمائندہ وفد نے آج دادر میں واقع راج ٹھاکرے کی رہائش گاہ شیوتیرتھ پر ان سے ملاقات کی اور اس واقعے کے سلسلے میں جین برادری کی جانب سے تحریری معافی نامہ پیش کیا۔

اس موقع پر راج ٹھاکرے نے مراٹھی شناخت کے احترام پر زور دیتے ہوئے وفد سے کہا کہ آج کل ممبئی میں دکانوں کے سائن بورڈز اور مراٹھی ناموں پر سفید پٹیاں لگانے جیسے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جن سے جین اور مراٹھی برادری کے درمیان بلاوجہ تنازع پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اختلافات فوری طور پر ختم ہونے چاہئیں اور مراٹھی شناخت کا احترام برقرار رکھا جانا چاہیے۔

جین برادری کے نمائندوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی بھی برادری یا چھترپتی شیواجی مہاراج کی شناخت کی بے حرمتی کرنا نہیں تھا۔ انہوں نے راج ٹھاکرے کو یقین دلایا کہ آئندہ اس نوعیت کے واقعات پیش نہیں آئیں گے اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande