بیڑ جیل میں گنجائش سے دوگنے قیدی، بھیڑ بڑھنے سے انتظامیہ پریشان
بیڑ، 26 جون(ہ س)۔ بیڑ کی درجہ دوم مرکزی جیل میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے دوگنی ہونے کے باعث اندرونی سکیورٹی اور انتظامی مسائل سنگین شکل اختیار کر گئے ہیں۔ 162 قیدیوں کی گنجائش رکھنے والی اس جیل میں اس وقت 365 قیدی بند ہیں، جس کی وجہ سے جیل انتظامی
بیڑ جیل میں گنجائش سے دوگنے قیدی، بھیڑ بڑھنے سے انتظامیہ پریشان


بیڑ، 26 جون(ہ س)۔ بیڑ کی درجہ دوم مرکزی جیل میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے دوگنی ہونے کے باعث اندرونی سکیورٹی اور انتظامی مسائل سنگین شکل اختیار کر گئے ہیں۔ 162 قیدیوں کی گنجائش رکھنے والی اس جیل میں اس وقت 365 قیدی بند ہیں، جس کی وجہ سے جیل انتظامیہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔جیل کی مجموعی آٹھ بیرکوں میں سے ایک خواتین قیدیوں کے لیے مخصوص ہے، جبکہ باقی بیرکوں میں مرد قیدیوں کی شدید بھیڑ ہے۔ قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ان کے درمیان جھگڑوں اور مارپیٹ کے واقعات بھی مسلسل پیش آ رہے ہیں۔ تشویشناک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود جیل کے اندر موبائل فون اور گانجے جیسے نشہ آور مادے پہنچ رہے ہیں، جس کے بعد سکیورٹی نظام پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اس جیل میں کئی ہائی پروفائل اور سیاسی ملزمان بھی قید ہیں۔اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے امباجوگئی میں 500 قیدیوں کی گنجائش والی درجہ اول ضلعی جیل کی منظوری دی جاچکی ہے اوراس کے لیے زمین بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کی جانب سے حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈ فراہم کیا جا چکا ہے، جبکہ دیگر تعمیراتی کاموں کے لیے ریاستی حکومت سے اضافی فنڈ کی درخواست کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امباجوگئی میں نئی جیل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بیڑ جیل پر قیدیوں کا بوجھ نمایاں طورپرکم ہوجائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande