بیڑ ضلع کے 11 لاکھ کسانوں کے فصل بیمہ کے دعوے مسترد
بیڑ، 26 جون (ہ س)۔ بیڑ ضلع میں خریف سیزن 2025 کے دوران 11 لاکھ 64 ہزار کسانوں نے بڑی امید کے ساتھ فصل بیمہ کرایا تھا، تاہم آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ انشورنس کمپنی نے یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہ ضلع میں فصلوں کی پیداوار زیادہ رہی اور حدِ پیداوار می
Maha Beed Crop Insurance


بیڑ، 26 جون (ہ س)۔ بیڑ ضلع میں خریف سیزن 2025 کے دوران 11 لاکھ 64 ہزار کسانوں نے بڑی امید کے ساتھ فصل بیمہ کرایا تھا، تاہم آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ انشورنس کمپنی نے یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہ ضلع میں فصلوں کی پیداوار زیادہ رہی اور حدِ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال کے فصل بیمہ کے تمام دعوے مسترد کردیے ہیں۔ گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں ضلع میں شدید بارش کے باعث لاکھوں کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ خود ریاستی حکومت نے بھی اس نقصان کو تسلیم کرتے ہوئے کسانوں کو کروڑوں روپے کی امداد فراہم کی تھی، جبکہ حتمی پیسے واری بھی کم درج کی گئی تھی۔ اس کے باوجود انشورنس کمپنی نے صرف کراپ کٹنگ تجربات کے نتائج کو بنیاد بنا کر کسانوں کو معاوضہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔انشورنس کمپنی کے اس فیصلے سے خریف سیزن کے لیے 64.39 کروڑروپے کا بیمہ پریمیم ادا کرنے والے کسان شدید مالی بحران کا شکارہوگئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سال 2020 میں بھی کمپنی نے 72 گھنٹوں کے اندر اطلاع نہ دینے کی تکنیکی بنیاد پر تقریباً چار لاکھ کسانوں کے بیمہ کے دعوے مسترد کر دیے تھے، اور پانچ سال بعد ایک مرتبہ پھر اسی نوعیت کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انتظامی سطح پر فصلوں کے نقصان کو تسلیم کیے جانے کے باوجود تکنیکی نکات کا حوالہ دے کر کسانوں کے جائز حقوق سے انکار کرنے پر انشورنس کمپنیوں کے خلاف ضلع بھر میں شدید ناراضی پائی جا رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande