
سرینگر 26 جون (ہ س):۔ اتر پردیش کا ایک 25 سالہ مزدور جمعہ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے زادورا علاقے میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کے دوران مبینہ طور پر بے ہوش ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ مزدور زادورا میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کر رہا تھا کہ اچانک وہ بے ہوش ہو گیا۔ اہلکار نے بتایا، ’’اسے فوری طور پر ضلع اسپتال پلوامہ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔‘ متوفی کی شناخت بعد میں سنتوش کمار (25) ولد بیچو لال کے طور پر ہوئی جو اتر پردیش کے جیتی پور کے رہنے والے تھے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir