
جموں, 26 جون (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یومِ انسدادِ منشیات و غیر قانونی اسمگلنگ کے موقع پر نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نشہ مکت جموں و کشمیر کا خواب عوامی تعاون، بیداری اور سماجی ذمہ داری کے ذریعے ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن منشیات کے خلاف مشترکہ عزم کی تجدید کا موقع ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے اور ایک صحت مند و محفوظ معاشرے کی تعمیر کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کریں۔منوج سنہا نے کہا کہ اجتماعی اقدامات، عوامی بیداری اور سماجی ذمہ داری کے ذریعے منشیات کی اس لعنت کا خاتمہ ممکن ہے، تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر اور صحت مند معاشرہ قائم کیا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر