رام مندر چندہ چوری:ایف آئی آر اور آٹھ چھوٹے ملازمین کی گرفتاری محض ایک دکھاوا ہے:کیجریوال
نئی دہلی,لکھنو، 26 جون(ہ س)۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز ایودھیا میں واقع شری رام مندر میں رام للا کے درشن کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے شری رام مندر میں بھگوان شری رام للا کے درشن کی عظیم سعادت حاصل ہوئی۔ یہ
رام مندر چندہ چوری:ایف آئی آر اور آٹھ چھوٹے ملازمین کی گرفتاری محض ایک دکھاوا ہے:کیجریوال


نئی دہلی,لکھنو، 26 جون(ہ س)۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز ایودھیا میں واقع شری رام مندر میں رام للا کے درشن کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے شری رام مندر میں بھگوان شری رام للا کے درشن کی عظیم سعادت حاصل ہوئی۔ یہ شاندار مندر کروڑوں ہندووں کے عقیدے اور فخر کی علامت ہے۔شری رام مندر میں بھگوان رام للا کی دل موہ لینے والی مورتی کی روحانی شان و شوکت کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ اس کے بعد ہنومان گڑھی مندر میں بجرنگ بلی کی آشیرواد حاصل کی اور مہنت دھرم داس سمیت دیگر سادھو سنتوں کی صحبت کا شرف بھی حاصل ہوا۔ ہم نے دعا کی کہ رام مندر سے چڑھاوے کی رقم، سونے چاندی کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءچرانے والے عظیم گناہ کے مرتکب افراد کو خدا سخت ترین سزا دے۔اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم نے بھگوان سے سب کی خوشحالی، سلامتی اور اچھی صحت کے لیے دعا کی ہے۔ یہاں بھگوان رام کے مندر میں اتنا بڑا گھوٹالہ ہوا ہے، چڑھاوے کی چوری ہوئی ہے اور سونے چاندی کے بے شمار زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءغائب ہو گئی ہیں۔ اس معاملے پر بھی ہم نے بھگوان سے دعا کی ہے کہ جن لوگوں نے اس قسم کا عظیم گناہ کیا ہے، انہیں سخت سے سخت سزا ملے۔اروند کیجریوال نے مزید کہا کہ اس معاملے میں درج کی گئی ایف آئی آر محض ایک دکھاوا اور دھوکا ہے۔ صرف آٹھ معمولی ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ اتنے طویل عرصے سے جاری کروڑوں روپے کے اس مبینہ گھوٹالے کو چند چھوٹے ملازمین انجام نہیں دے سکتے تھے۔ اس کے تار بہت اوپر تک جڑے ہوئے ہیں۔ بڑے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ سارا الزام چھوٹے ملازمین کے سر ڈال کر انہیں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande