جھارکھنڈ: جولائی کے پہلے ہفتے میں مانسون پھر سے فعال ہو گا، ایلو الرٹ جاری
رانچی، 26 جون (ہ س)۔ جھارکھنڈ میں جولائی کے پہلے ہفتہ میں جنوب -مغربی مانسون کے دوبارہ فعال ہونے کی امید ہے۔ اس سے رانچی سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں اچھی بارش ہوسکتی ہے۔ موسمیات کے ماہر ابھیشیک آنند نے جمعہ کو بتایا کہ 2 اور 3 جولائی کے درمیان مان
JH-MANSOON-ACTIVE-AGAIN-JULY-ABHISHEK-ANAND


رانچی، 26 جون (ہ س)۔ جھارکھنڈ میں جولائی کے پہلے ہفتہ میں جنوب -مغربی مانسون کے دوبارہ فعال ہونے کی امید ہے۔ اس سے رانچی سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں اچھی بارش ہوسکتی ہے۔

موسمیات کے ماہر ابھیشیک آنند نے جمعہ کو بتایا کہ 2 اور 3 جولائی کے درمیان مانسون کے فعال ہونے کے آثار ہیں۔ اس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ النینو کے اثرات کی وجہ سے اس سال مانسون ملک بھر میں نسبتاً کمزور رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، جولائی کے پہلے ہفتے میں جھارکھنڈ میں موسمی سرگرمیاں تیز ہونے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات آئندہ ہفتے مانسون کی صورتحال اورپیش گوئی کے حوالے سے تفصیلی معلومات کا اشتراک کرے گا۔

ابھیشیک آنند نے کہا کہ جھارکھنڈ میں عام طور پر جولائی اور اگست کے دوران سب سے زیادہ بارش ہوتی ہے۔ ریاست کی زراعت اور آبی وسائل کا انحصار ان دو ماہ کی بارش پر ہے۔ لہٰذا، اگر اس مدت کے دوران بارش معمول سے کم ہوتی ہے، تو یہ زراعت، پانی کی سطح اور روزمرہ کی زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس لیے محکمہ موسمیاتی واقعات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ 27.8 ملی میٹر بارش پاکوڑ ضلع کے پاکوڑیا میںدرج کی گئی۔ ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ لاتیہار میں کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سیلسیس رہا۔

جمعہ کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے موسم صاف ہونے کے باوجود گرمی اور حبس بھرا موسم رہا۔ شہر کے بعض علاقوں میں دوپہر کے وقت ہلکی بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں معمولی کمی آئی اور گرمی سے راحت ملی۔

اگر ہم درجہ حرارت کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو جمعرات کو رانچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.7 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 24.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمشید پور کا زیادہ سے زیادہ 38.2 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 27.6 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج کا زیادہ سے زیادہ 40.8 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 27.5 ڈگری سیلسیس، بوکارو کا زیادہ سے زیادہ 38.1 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 27.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ چائباسا کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.8 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26.2 ڈگری سیلسیس رہا، جبکہ کھونٹی کا زیادہ سے زیادہ 34.7 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 24.9 ڈگری سیلسیس رہا۔

محکمہ موسمیات نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ موسم کی تازہ ترین پیش گوئیوں اور انتباہات پر نظر رکھیں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں مانسون کی سرگرمیاں بڑھنے سے ریاست کے کئی حصوں میں اچھی بارش ہونے کی امید ہے، جس سے گرمی اور نمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande