معذور امیدوار سدا نند کمار کی تقرری کی سفارش12ہفتے میں کرے جے پی ایس سی:ہائی کورٹ
رانچی ،26جون (ہ س )۔ جھارکھنڈہائی کورٹ نے ساتویں جوائنٹ سول سروس امتحان (2021) میں معذور امیدواروں کے لئے ریزرو عہدوں کو پر کرنے میں بے ضابطگیوں کے معاملے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ 12 ہفت
معذور امیدوار سدا نند کمار کی تقرری کی سفارش12ہفتے میں کرے جے پی ایس سی:ہائی کورٹ


رانچی ،26جون (ہ س )۔

جھارکھنڈہائی کورٹ نے ساتویں جوائنٹ سول سروس امتحان (2021) میں معذور امیدواروں کے لئے ریزرو عہدوں کو پر کرنے میں بے ضابطگیوں کے معاملے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ 12 ہفتوں کے اندر معذور امیدوار سدانند کمار کی تقرری کے لیے ضروری سفارشات کرے۔

جسٹس دیپک روشن کی عدالت نے سدانند کمار اور دو دیگر امیدواروں کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن کو جزوی طور پرمنظور کرتے ہوئے حکم سنایا ہے۔

سماعت کے دوران، درخواست گزاروں کی نمائندگی کرنے والے وکیل امرتانش وتس نے عدالت کو بتایا کہ ساتویں کمبائنڈ سول سروسز امتحان (2021) میں کل 252 آسامیوں میں سے سات آسامیاں معذور امیدواروں کے لیے محفوظ تھیں۔ اس کے باوجود جے پی ایس سی نے صرف چار معذور امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا، جن میں سے تین کا انتخاب کیا گیا۔ بقیہ چار ریزرو اسامیاں دیگر زمروں کے امیدواروں نے پ±ر کیں، جو کہ معذوری ریزرویشن سے متعلق قانونی دفعات کے برعکس ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ معذور افراد کے حقوق کے ایکٹ 2016 کے سیکشن 33 اور 36 کے مطابق، اگر کسی مخصوص معذوری ذیلی زمرہ میں موزوں امیدوار دستیاب نہیں ہیں، تو یہ لازمی ہے کہ پہلے دیگر معذوری ذیلی زمروں کے درمیان عہدوں کا تبادلہ کیا جائے۔ اگر آسامیاں اب بھی باقی ہیں تو انہیں اگلے بھرتی کے چکر میں آگے بڑھایا جائے۔

عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ جے پی ایس سی نے خود تسلیم کیا کہ معذور زمرے کے لیے چار مخصوص عہدے خالی ہیں۔ لہٰذا، کمیشن کو معذوری کے ذیلی زمروں کے درمیان تبادلے کے لیے قانونی ضابطے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے درخواست گزار کے کیس پر غور کرنا چاہیے تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande