
حیدرآباد کی مشہور فیمس فش فرائی ہوٹل پر فوڈ سیفٹی حکام کی چھاپہ ماریحیدرآباد، 26 جون (ہ س)۔ شہر کے علاقے ملے پلی میں واقع مشہورفیمس فش فرائی ہوٹل پر حیدرآباد فوڈ ایڈمنسٹریشن سیفٹی ٹاسک فورس کی ٹیم نے اچانک معائنہ کیا۔ ایس آئی ڈی رمیا کی قیادت میں کی گئی اس کارروائی کے دوران متعدد بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
معائنے میں معلوم ہوا کہ ہوٹل کی ٹریڈ لائسنس کی مدت ختم ہو چکی تھی، اس کے باوجود کاروبار جاری رکھا جا رہا تھا۔ مزید یہ کہ کھانے خصوصاً فش فرائی کی تیاری میں مصنوعی رنگ استعمال کیے جا رہے تھے جو کہ مضر صحت بتائے گئے ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں حیدرآباد میں فوڈ سیفٹی حکام نے متعدد ہوٹلوں، ریستورانوں اور بیکریوں پر چھاپے مار کر صفائی کے ناقص انتظامات، زائد میعاد اشیائے خورد و نوش، غیر معیاری اجزاء اور مصنوعی رنگوں کے استعمال جیسی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔
فوڈ سیفٹی افسران نے موقع سے مختلف غذائی نمونے جمع کر کے لیبارٹری جانچ کے لیے روانہ کر دیے ہیں۔ رپورٹ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق