مہاراشٹر کے تھانے میں سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی؛ ملزم گرفتار
ممبئی ، 26 جون (ہ س) مہاراشٹر کے ضلع تھانے کی بھیونڈی تحصیل کے کشیلی علاقے میں جمعہ کی صبح سات سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے میں پولیس نے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ بچی کا علاج کلوا کے آنجہانی اندرا گاندھی میموریل اسپتال می
Crime Maha Rape


ممبئی ، 26 جون (ہ س) مہاراشٹر کے ضلع تھانے کی بھیونڈی تحصیل کے کشیلی علاقے میں جمعہ کی صبح سات سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے میں پولیس نے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ بچی کا علاج کلوا کے آنجہانی اندرا گاندھی میموریل اسپتال میں جاری ہے، جبکہ نارپولی پولیس اسٹیشن کی ٹیم معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ بچی اپنے بھائی کے ساتھ علاقے میں کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم نے بہانے سے اس کے بھائی کو پانی لانے بھیج دیا۔ اس کے بعد ملزم نے بچی کو لالچ دیتے ہوئے اپنے ساتھ لے جا کر ایک کمرے میں بند کر دیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا، جس کے بعد بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی شدید زخمی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ علاقے کے مکینوں میں واقعے کو لے کر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ بچی کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande