آگرہ میں سی بی آئی نے رشوت ستانی کے الزام میں بینک منیجر کو گرفتار کیا
نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتر پردیش کے آگرہ ضلع میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی بھدرولی شاخ برہن کے منیجر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت پروین یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ سی بی آئی کے مطابق
CBI-PNB-BRIBE-AGRA-ARREST


نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتر پردیش کے آگرہ ضلع میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی بھدرولی شاخ برہن کے منیجر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت پروین یادو کے طور پر کی گئی ہے۔

سی بی آئی کے مطابق، اس معاملے میں 25 جون کو ایک نجی کمپنی کے ملازم کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شکایت کے مطابق، بینک منیجر نے سولر پینلز سے متعلق تقریباً 19 لون فائلوں کی پروسیسنگ اور منظوری کے لیے فی فائل 7,000 روپے کی رشوت طلب کی۔

ایجنسی کے مطابق، بات چیت کے بعد، ملزم قرض کی 19 فائلوں کی منظوری کے لیے کل 52,000 روپے رشوت لینے پر راضی ہو گیا ۔ قرض کی یہ تمام فائلیں پہلے ہی بینک سے پہلے ہی منظور کی جا چکی تھیں۔ سی بی آئی نے جال بچھا کر کارروائی کی اور منیجر کو شکایت کنندہ سے رشوت کی پہلی قسط کے طور پر 30,000 روپے وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو آج غازی آباد کی مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande