بی جے پی خاتون لیڈر نے لگایا بدسلوکی کا الزام، پارٹی کے ہی شکتی پرمکھ کوبنایا نشانہ
مغربی بردوان، 26 جون (ہ س)۔ درگاپور کے کوک اون تھانہ علاقے کے بیربھان پور علاقے میں جمعرات کی رات 11 بجے بی جے پی کی ایک خاتون لیڈر کے ساتھ بدسلوکی کے الزام کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ یہ الزام بی جے پی کے ہی شکتی پرمکھ نیمائی تنتو بائے پر لگایا گیا ہے
الزام


مغربی بردوان، 26 جون (ہ س)۔ درگاپور کے کوک اون تھانہ علاقے کے بیربھان پور علاقے میں جمعرات کی رات 11 بجے بی جے پی کی ایک خاتون لیڈر کے ساتھ بدسلوکی کے الزام کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ یہ الزام بی جے پی کے ہی شکتی پرمکھ نیمائی تنتو بائے پر لگایا گیا ہے۔ واقعے کے حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان جھگڑے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، تاہم وائرل ہونے والی ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

بیربھان پور علاقے کی ایک سرگرم بی جے پی لیڈر مالتی بوری نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کی مختلف سماجی اسکیموں کے لیے فارم بھرنے پر تنازع شروع ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیمائی تنتوبائے عوام کو سرکاری اسکیم کے فارم کے بارے میں گمراہ کر رہے ہیں، اس طرح پارٹی کی شبیہ کو نقصان پہنچ رہاہے۔ اس کے خلاف احتجاج کرنے پر اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

مالتی بوری نے یہ بھی الزام لگایا کہ نیمائی تنتوبائے درگاپور مغربی اسمبلی حلقہ کے نمبر 3 منڈل صدر تیجنارائن منڈل سے اپنی قربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، بی جے پی کے پرانے کارکنوں کو طویل عرصے سے نظر انداز کر رہے ہیں۔

اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان کی بڑی تعداد کوکااون تھانے پہنچی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تاہم بی جے پی کے درگاپور مغربی اسمبلی حلقہ نمبر 3 کے صدر تیجنارائن منڈل نے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کے اندر کوئی دھڑے بندی کا تنازعہ نہیں ہے، بلکہ ترنمول کانگریس کی طرف سے ایسی صورتحال پیدا کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسی سیاست کو عوامی پذیرائی نہیں ملے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande