نیدرلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سےریان کک مستعفی ہو گئے
نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ نیدرلینڈکی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ریان کک نے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نیدرلینڈ کرکٹ بورڈ (کے این سی بی) نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حال ہی میں ان کے گھر میں دوسرے بچے کیآمد کے بعدانہوں نے اپنے
Sports-Cricket-RyanCook-stepsdown-Netherlands-coac


نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ نیدرلینڈکی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ریان کک نے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نیدرلینڈ کرکٹ بورڈ (کے این سی بی) نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حال ہی میں ان کے گھر میں دوسرے بچے کیآمد کے بعدانہوں نے اپنے خاندان کو زیادہ وقت دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

کے این سی بی کے مطابق، ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہینو کوہن کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے اور وہ اس وقت ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ریان کک مئی 2022 سے ہالینڈ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ ان کے دور میں ٹیم نے کئی قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں۔ نیدرلینڈز نے زمبابوے میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں پہنچ کر آسٹریلیا میں 2022 کےٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

کک کی رہنمائی میں ہالینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے جیسی ٹیموں کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا، ٹیم سپر 12 مرحلے میں پہنچ گئی اور 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی بھی کر لی۔

اپنے استعفیٰ پر ریان کک کا کہنا تھا کہ ’’نیدرلینڈز مینز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا میرے کوچنگ کریئر کا سب سے یادگار تجربہ رہا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ٹیم کو پیشہ ورانہ سطح پر لے جانے اور مضبوط اقدار کے ساتھ مسابقتی ٹیم بنانے کے سفر کا حصہ ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اب ٹیم کو ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو اس ذمہ داری کو پورا وقت اور توجہ دے سکے۔

ون ڈے کرکٹ میں بھی شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کیا

کک کی قیادت میں نیدرلینڈز نے 2023 میں ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ جیسی ٹیموں کو شکست دی اور 2011 کے بعد پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

ٹیم نے 2023 کے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم نے 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ اور 2026 کے ایڈیشن میں بھی مضبوط حریفوں کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نیدرلینڈز اس وقت آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں تیسرے نمبر پر ہے اور 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کی دوڑ میں ہے۔

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے اظہار تشکر کیا

نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا، ’’ریان نے گزشتہ چار برسوں میں ٹیم اور ڈچ کرکٹ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا جذبہ، پیشہ ورانہ رویہ اور مضبوط ٹیم کلچر نے ہمیں کئی یادگار کامیابیوں سے ہمکنار کیا ہے۔‘‘

کے این سی بی نےکک کے تعاون کی تعریف کی

کے این سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوئب وان والسیم نے کہا کہ ریان کک نے نہ صرف قومی ٹیم بلکہ ڈچ کرکٹ کے پورے ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا’’ریان نے کھلاڑیوں کی گہرائی کو بڑھانے، مضبوط ٹیم کلچر کو فروغ دینے، کوچنگ سسٹم کو بہتر بنانے اور گراس روٹ کرکٹ کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کوششوں نے ڈچ کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا‘‘۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande