منی پور میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد، ایک عسکریت پسند گرفتار
امپھال، 25 جون (ہ س)۔ منی پور میں پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں غیر قانونی ہتھیاروں، عسکریت پسندوں اور منشیات کے خلاف مسلسل مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی تسلسل میں کانگپوکپی ضلع سے جہاں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، وہیں امپھال و
منی پور کی طرف سے جاری تصویر میں برآمد ہتھیار اور گولہ بارود، گرفتار عسکریت پسند اور تلاشی مہم چلاتے سیکورٹی اہلکار۔


امپھال، 25 جون (ہ س)۔ منی پور میں پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں غیر قانونی ہتھیاروں، عسکریت پسندوں اور منشیات کے خلاف مسلسل مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی تسلسل میں کانگپوکپی ضلع سے جہاں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، وہیں امپھال ویسٹ ضلع سے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا۔ ریاست کے مختلف حصوں میں سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم بھی جاری ہے۔

منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے آج جاری باضابطہ معلومات کے مطابق 24 جون کو، سیکورٹی فورسز نے کانگپوکپی ضلع کے کوٹلین علاقے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔ برآمد شدہ ہتھیاروں میں بنیادی طور پر ایک 5.56 ایم ایم ایکس-کیلیبر کی رائفل، آٹھ سنگل بیرل رائفلیں، چار امپرووائزڈ مارٹر، ایک یو بی جی، پانچ لاتھوڈس، مختلف کیلیبر کے 236 زندہ کارتوس، دو میگزین، ایک باوفینگ ہینڈ سیٹ اور چارجر شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 22 جون کو، سیکورٹی فورسز نے امپھال ویسٹ ضلع کے امپھال تھانہ حدود کے علاقے میں آئی ایس بی ٹی گیٹ کے پاس کھومن لمپک سے منی پور ناگا پیپلز فرنٹ (ایم این پی ایف) کے ایک نام نہاد لانس کارپورل، سیرو وونگٹا عرف رونالڈو (24) (جو کامجونگ ضلع کے تارونگ گاوں کا رہنے والا ہے) کو گرفتار کیا۔

اس دوران 24 جون کو سیکورٹی فورسز اضلاع کے بیرونی اور حساس علاقوں میں مسلسل سرچ آپریشن اور ایریا ڈومینیشن (علاقے پر کنٹرول) کی کارروائی میں شامل رہیں، جس کے نتیجے میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہو رہے ہیں۔ منی پور کے الگ الگ اضلاع میں، پہاڑی اور وادی دونوں علاقوں میں کل 112 ناکے/چیک پوائنٹس لگائے گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande