کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کا 83 فیصد سے زائد کام مکمل
جموں, 25 جون (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب پر تعمیر ہونے والے 624 میگاواٹ کے کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کا 83 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے دسمبر 2026 تک کمیشن کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزارتِ توانائی کی تازہ رپورٹ کے مطابق
Salal Dam


جموں, 25 جون (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب پر تعمیر ہونے والے 624 میگاواٹ کے کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کا 83 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے دسمبر 2026 تک کمیشن کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزارتِ توانائی کی تازہ رپورٹ کے مطابق منصوبے کی مجموعی فزیکل پیش رفت 83.46 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک 3733.26 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ منصوبے کی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ 4287.59 کروڑ روپے سے بڑھ کر 5409 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور اس وقت الیکٹرو مکینیکل آلات کی تنصیب اور کمیشننگ کا عمل جاری ہے۔ منصوبے کی تکمیل میں دشوار گزار جغرافیائی حالات، خراب موسمی صورتحال اور نقل و حمل کی مشکلات کے باعث تاخیر ہوئی ہے۔

چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (سی وی پی پی پی ایل) کی جانب سے تعمیر کیے جا رہے اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 2272 ملین یونٹ بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے، جس سے جموں و کشمیر سمیت شمالی گرڈ کو فائدہ پہنچے گا اور قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande