سمودھان ہتیا دیوس کے موقع پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ایمرجنسی کو جمہوریت کا سیاہ باب قرار دیا
بھونیشور، 25 جون (ہ س)۔ ''سمودھان ہتیا دیوس'' کے موقع پر، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے 1975 میں نافذ ایمرجنسی کو ہندوستان کی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ دور تھا جسے ملک کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ سوشل میڈیا
ہتیا


بھونیشور، 25 جون (ہ س)۔ 'سمودھان ہتیا دیوس' کے موقع پر، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے 1975 میں نافذ ایمرجنسی کو ہندوستان کی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ دور تھا جسے ملک کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں پردھان نے کہا کہ اقتدار اور اقربا پروری کے لالچ میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس نے 25 جون 1975 کو آئین، جمہوریت اور شہری حقوق پر حملہ کیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس وقت جمہوری اداروں اور شہری آزادیوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔

پردھان نے کہا کہ ملک کی جمہوری قوتوں نے بالآخر آمرانہ سوچ کو شکست دی اور ثابت کر دیا کہ جمہوریت کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی بیداری نے جمہوری اقدار کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

'سمودھان ہتیا دیوس' کے موقع پر، مرکزی وزیر نے ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے جمہوریت کی حفاظت کے لیے جدوجہد کی، ان کی ہمت، قربانی اور لگن کو سلام پیش کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande