مرکزی وزیر مملکت روونیت بٹو کو پنجاب شیڈول کاسٹ کمیشن نے مذہبی سزا سنائی
پنجاب میں چار مذہبی مقامات پر متھا ٹیک کر آشیر واد لیں گے۔ چنڈی گڑھ، 24 جون (ہ س)۔ پولیس اہلکاروں کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب شیڈول کاسٹ کمیشن نے مرکزی وزیر مملکت روونیت سنگھ بٹو کو چار مذہبی مقامات پر سر جھک
مرکزی وزیر مملکت روونیت بٹو کو پنجاب شیڈول کاسٹ کمیشن نے مذہبی سزا سنائی


پنجاب میں چار مذہبی مقامات پر متھا ٹیک کر آشیر واد لیں گے۔

چنڈی گڑھ، 24 جون (ہ س)۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب شیڈول کاسٹ کمیشن نے مرکزی وزیر مملکت روونیت سنگھ بٹو کو چار مذہبی مقامات پر سر جھکا نے کی مذہبی سزا سنائی۔ رونیت بٹو بدھ کو اپنے وکلاءکے ساتھ ایس سی کمیشن کے چیئرمین جسویر سنگھ گڑھی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا مقدمہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ قانونی طور پر 100 فیصد غلط تھے جس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔

بٹو نے کہا کہ انہیں سب سے پہلے سنگرور میں ایک ایس پی رینک کے افسر نے روکاتھا۔ اس افسر نے بتایا کہ او ایس ڈی اونکار کو بلیا پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ بلیا پولیس اسٹیشن پہنچے، جہاں انہیں دوبارہ بتایا گیا کہ اونکار کو سنگرور لے جایا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ دھوری پہنچے، جہاں ایک ایس ایچ او رینک کے افسر نے ان کی گاڑی سامنے گاڑی لگا کر راستہ روک دیا ۔ انہوںنے الزام لگایا کہ اس دوران ان کے ساتھ بد سلوکی کی گئی اور کچھ ایسے الفاظ کہے گئے جن سےان کے جذبات مجروح ہوئے ۔

بٹو نے بتایا کہ اس وقت صورتحال کشیدہ تھی، اور وہ پولیس کے رویے سے جذباتی طور پر متاثر ہو گئے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر انہوں نے کوئی توہین آمیز الفاظ کہے ہیں تو وہ میڈیا سے پہلے ہی معافی مانگ چکے ہیں۔

اس سے قبل کمیشن نے بٹو کو 4 جون اور 15 جون کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ بدھ کو، رونیت سنگھ بٹو اور ان کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد، کمیشن نے انہیں چار مذہبی مقامات پر سر جھکانے کی سزا سنائی۔ روونیت بٹو سری دربار صاحب، فلور میں ڈیرہ برہمداس، بھگوان والمیکی جی کے ڈیرہ (رامتیرتھ، امرتسر) اور ڈیرہ سچکھنڈ بلاں میں ماتھا ٹیک کر آشیر واد لیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande