دہلی میں مرکزی سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن پر میٹرو کے سینٹرل وسٹا کوریڈور پر کام کا افتتاح
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ مرکزی ہاو¿سنگ اور شہری امور اور بجلی کے وزیر منوہر لال نے بدھ کو مرکزی سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن پر دہلی میٹرو کے سینٹرل وسٹا کوریڈور پر کام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہاو¿سنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری اور ڈی ایم
دہلی میں مرکزی سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن پر میٹرو کے سینٹرل وسٹا کوریڈور پر کام کا افتتاح


نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔

مرکزی ہاو¿سنگ اور شہری امور اور بجلی کے وزیر منوہر لال نے بدھ کو مرکزی سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن پر دہلی میٹرو کے سینٹرل وسٹا کوریڈور پر کام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہاو¿سنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری اور ڈی ایم آر سی کے چیئرمین کے سری نواس کے ساتھ سینئر افسران بھی موجود تھے۔

منوہر لال نے کہا کہ یہ دہلی کے شہری ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ راہداری کرتویہ بھون، انڈیا گیٹ، نیشنل وار میموریل، اور سپریم کورٹ جیسے اہم قومی اداروں اور لینڈ مارک تک آسان کنیکٹیوٹی فراہم کرے گا جس سے روازانہ ہزاروں ملازمین ،شہریوں اور آمد و رفت کرنے والوں کے لئے رسائی آسان ہو جائے گی۔

اہم میٹرو لائنوں کے ساتھ بہتر انضمام دارالحکومت میں سفر کو مزید آسان اور موثر بنائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے جدید اور شہریوں پر مبنی بنیادی ڈھانچے کے وزن سے متاثر ہو کر، یہ اہم پروجیکٹ قیمتی سفری وقت کی بچت کرے گا اور مسافروں کی سہولت میں اضافہ کرے گا۔

ڈی ایم آر سی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اسٹیشن موجودہ میجنٹا لائن (جنک پوری ویسٹ سے آر کے آشرم مارگ تک) کی توسیع کے فیز V(اے) کے حصے کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ اسٹیشن ایک ٹرپل انٹرچینج اسٹیشن بن جائے گا، نئے میجنٹا لائن اسٹیشن کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے موجودہ ییلو لائن اور وایلیٹ لائن سے جڑے گا۔ اس انوکھی سہولت سے سرکاری ملازمین اور لوٹینز زون اور آس پاس کے انتظامی علاقوں میں آنے اور جانے والے مسافروں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔ کوریڈور 9.913 کلومیٹر طویل ہے اور نو زیر زمین اسٹیشنوں پر مشتمل ہے: شیواجی اسٹیڈیم، یوگے یوگین بھارت، مرکزی سیکرٹریٹ، کرتویہ بھون، انڈیا گیٹ، وار میموریل-ہائی کورٹ، بڑودہ ہاو¿س، بھارت منڈپم، اور اندر پرستھ۔ یہ منصوبہ نئی دہلی کے کلیدی علاقوں سے رابطے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ یہ کلیدی سرکاری دفاتر، عدالتی اداروں، قومی یادگاروں اور کنونشن کی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرے گا، جبکہ پورے نیٹ ورک کی صلاحیت اور مسافروں کی سہولت کو بھی بہتر بنائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande