
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران گراوٹ کا رجحان برقرار نظر آ رہا ہے۔ قیمتوں میں کمزوری کے باعث آج چنئی کے علاوہ ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 1,770 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,930 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا ہے۔ جبکہ چنئی میں سونے کی قیمت میں 400 روپے فی 10 گرام سے لے کر 440 روپے فی 10 گرام تک کی کمی آئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی آج 5,000 روپے فی کلوگرام تک کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں آئی کمزوری کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,44,590 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,47,920 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,32,540 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,35,590 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کمی آنے کے باعث یہ چمکدار دھات دہلی صرافہ بازار میں آج 2,44,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,44,740 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,690 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ دوسری جانب ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,44,590 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,540 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی ریٹیل قیمت 1,44,640 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,590 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان اہم شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,47,920 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر اور 22 کیرٹ سونا 1,35,590 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,44,590 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,540 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,640 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,32,590 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,740 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,690 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,640 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,32,590 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,44,740 روپے فی 10 گرام کی سطح پر اور 22 کیرٹ سونا 1,32,690 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمت میں کمی درج کی گئی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,590 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,32,540 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد