کمسن لڑکے کی کار ڈرائیونگ، والد گرفتار، کار ضبط
حیدرآباد، 20 جون (ہ س)۔کمسن لڑکے کولکژری کارچلانے کی اجازت والد کیلئے مہنگی ثابت ہوئی۔ آؤٹررنگ روڈ پر ایک 11 سالہ نامعلوم لڑکے کی جانب سے لکژری کارتیزرفتاری کے ساتھ چلانے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پروائرل ہوا جس کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے گا
کمسن لڑکے کی کار ڈرائیونگ ، والد گرفتار ، کار ضبط


حیدرآباد، 20 جون (ہ س)۔کمسن لڑکے کولکژری کارچلانے کی اجازت والد کیلئے مہنگی ثابت ہوئی۔ آؤٹررنگ روڈ پر ایک 11 سالہ نامعلوم لڑکے کی جانب سے لکژری کارتیزرفتاری کے ساتھ چلانے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پروائرل ہوا جس کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے گاڑی کے مالک اورلڑکے کے والد کوحراست میں لے کرگاڑی کو ضبط کرلیا۔ پولیس کی جانب سے نامعلوم لڑ کوں کی کار ڈرائیونگ کے خلاف مہم جاری ہے تاکہ ٹریفک حادثات کو روکا جائے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹولی چوکی کے رہنے والے عبدالہادی نامی شخص نے اپنے کم عمرلڑکے کوکارچلانے کی اجازت دی اورآؤٹررنگ روڈ پرلڑکے نے تیزرفتاری کے ساتھ کار چلائی ۔ سڑک پرکسی دوسری کارمیں سفرکرنے والوں نے کمسن لڑکے کی ڈرائیونگ کا ویڈیو ریکارڈ کیااورسوشیل میڈیا پر وائرل کیا۔ پولیس راجندر نگر نے وائرل ویڈیوکی جانچ کرتے ہوئے والد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ کار کو ضبط کرلیا گیا اور والد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کی کارڈرائیونگ کے نتیجہ میں اکثر و بیشتر حادثات پیش آرہے ہیں اورکمسن بچوں کی ڈرائیونگ ایک جرم ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ والدین اپنے کمسن بچوں کو کار ڈرائیونگ کی اجازت دے رہے ہیں اورکمسن بچے اپنی مہارت کا مظاہرہ سڑکوں پر کررہے ہیں۔ پولیس نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande