
کولکاتہ، 20 جون (ہ س) ۔
وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو ان کی سالگرہ پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے صدر مملکت کی اچھی صحت، خوشی، خوشحالی اور قوم کی خدمت کے لیے وقف طویل اور بامقصد زندگی کی خواہش کی۔
وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ صدر کی دانشمندی، وقار اور قوم کے تئیں لگن اہل وطن کے لیے مشعل راہ ہے۔ صدر کی قیادت اور خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے، انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد اور ان کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کیا۔ اس خاص موقع پر صدر دروپدی مرمو آج اپنی آبائی ریاست اوڈیشہ کے ضلع میوربھنج کا دورہ کر رہی ہیں۔ اس دورے میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی ان کے ساتھ تھے۔ صبح میں، دونوں رہنماو¿ں نے صدر کے آبائی گاو¿ں پہاڑ پور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے روایتی رسومات ادا کیں اور سنتھال برادری کے مقدس مقامات پر درخت لگائے، جسے جہیرا کہا جاتا ہے۔
اس کے بعد انہوں نے رائرنگ پور میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں شرکت کی، جہاں اوڈیشہ کی ترقی کے لیے مختلف فلاحی منصوبوں کی سوغات دی گئی ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ