راہل گاندھی کی سالگرہ پرریتو ڈیکلریشن کو ختم کردیا گیا : ہریش راؤ
حیدرآباد ، 20 جون (ہ س)۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرٹی ہریش راؤنے وزیراعلی ریونت ریڈی پرقائداپوزیشن لوک سبھا راہل گاندھی کی سالگرہ کے دن ریتوڈیکلریشن کودفن کردینے کا الزام عائد کیا۔ آج سدی پیٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش رائونےان خی
راہل گاندھی کی سالگرہ پرریتو ڈیکلریشن کو ختم کردیا گیا : ہریش راؤ


حیدرآباد ، 20 جون (ہ س)۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرٹی ہریش راؤنے وزیراعلی ریونت ریڈی پرقائداپوزیشن لوک سبھا راہل گاندھی کی سالگرہ کے دن ریتوڈیکلریشن کودفن کردینے کا الزام عائد کیا۔ آج سدی پیٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش رائونےان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق ایم ایل سی محمد فاروق حسین کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخابات سے قبل ورنگل میں ایک جلسہ عام منعقد کرتے ہوئے راہل گاندھی کے ذریعہ ریتوڈیکلریشن کااعلان کرایاتھا۔ کسانوں کو ہتھیلی میں جنت دکھائی گئی اقتدار حاصل کرتے ہی انہیں یکسرفراموش کردیا۔کسانوں سے کئے گئے وعدوں سے پوری طرح انحراف کیا۔انہوں نے کل منعقدہ کابینہ اجلاس کے اس فیصلے پر سخت اعتراض جتایا۔جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت صرف اتنی ہی فصل خریدے گی جتنی مرکزکی اجازت ہوگی ۔ہریش راؤنے فصلوں کی خریداری سے متعلق حالیہ ظالمانہ فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس سے فوری دستبرداری اختیارکرنے اور کسانوں سے غیرمشروط معافی مانگنے کاحکومت سے مطالبہ کیا۔ہریش راؤنے کہاکہ کانگریس حکومت نے عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ سماج کے ہرطبقہ کے لیے ایک ڈیکلریشن کا اعلان کیا گیا ۔ جس پر کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande