
حیدرآباد، 20 جون (ہ س)۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد کو اے سی آئی ایس بلٹی اہنسمنٹ اکریڈیٹیشن لیول 2 کا ایوارڈ حاصل ہوا ۔ ایرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کی جانب سے یہ ایوارڈ حاصل ہوا۔اس موقع پرکوہیر کدھیراون سی ای او جی ایم آرحیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ نے کہاکہ ہم اے سی آئی ایسیبلیٹی فریم ورک کومزید آگے بڑھائیں گے اور معیارات قائم کریں گے ۔ غیر متزلزل لگن نے اس کامیابی کو ممکن بنایا ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم مسافروں کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کریں اور ساتھ ہی ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ہماری اس کامیابی میں اسٹیک ہولڈرز وغیرہ کا تعاون رہا ۔ ان تمام کی کوششوں کی وجہ سے ہم کامیاب ہورہے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق