
جموں، 20 جون(ہ س)۔
ضلع راجوری کے گمبیر مغلاں علاقے کے گھنے جنگلات میں جاری ’آپریشن شیروالی‘ ہفتہ کو مسلسل 29ویں روز بھی جاری رہا۔ سیکورٹی فورسز نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں محاصرہ اور تلاشی کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے نگرانی اور علاقے پر کنٹرول کی حکمت عملی کو مضبوط کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گھنے جنگلات اور کھڑی ڈھلوانوں پر مشتمل علاقے میں فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح مستعد ہیں اور مشتبہ نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔
طویل عرصے سے جاری اس آپریشن کا مقصد سرحدی ضلع میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔واضح رہے کہ ’آپریشن شیروالی‘ ایک وسیع پیمانے کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مہم ہے، جس کا آغاز مئی کے آخر میں ڈوریمیل-گمبیر مغلاں سیکٹر کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں چھپے مسلح دراندازوں کی تلاش اور انہیں ہلاک کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔تاہم قریب ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی دہشت گردوں کا کوئی سراغ نہیں ملاہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر