کانگریس کی تادیبی کارروائی کمیٹی میں محمد علی شبیر کی حاضری
حیدرآباد، 20 جون (ہ س)۔ تلنگانہ کانگریس کی تادیبی کاروائی کمیٹی نے سابق وزیرمحمد علی شبیرکو21 جون کو کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ صدرپردیش کانگریس مہیش کمارگوڑکے خلاف محمد علی شبیرکے بیان سے متعلق آڈیووائرل ہونے پرتادیبی کارروائی کرنے ک
کانگریس کی تادیبی کارروائی کمیٹی میں آج محمد علی شبیر کی حاضری


حیدرآباد، 20 جون (ہ س)۔ تلنگانہ کانگریس کی تادیبی کاروائی کمیٹی نے سابق وزیرمحمد علی شبیرکو21 جون کو کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ صدرپردیش کانگریس مہیش کمارگوڑکے خلاف محمد علی شبیرکے بیان سے متعلق آڈیووائرل ہونے پرتادیبی کارروائی کرنے کمیٹی نے ان سے وضاحت طلب کی۔ محمد علی شبیرنے تحریری طورپروضاحت داخل کردی تاہم تادیبی کارروائی کمیٹی نے فریقین کو 21 جون کو کمیٹی کے روبروطلب کیاہے۔ کمیٹی کے صدرنشین ڈاکٹرملوروی نے کہا کہ کمیٹی فریقین کے دلائل کی سماعت کرتے ہوئے اس تنازعہ کی یکسوئی کرے گی۔ وائرل آڈیو میں پارٹی کے عہدے رقم کے ذریعہ حاصل کرنے کا الزام عائد کیاتھا۔ پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری جی چندر شیکھر ریڈی نے محمد علی شبیر کے خلاف شکایت کی۔ واضح رہے کہ دنوں قائدین کا تعلق کاما ریڈی سے ہے۔ تادیبی کارروائی کمیٹی نے دونوں گروپس کی شکایتوں کا جائزہ لیتے ہوئے شخصی طورپرحاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ چندرشیکھرریڈی نے ڈاکٹرملوروی کواپنے موقف سے تحریری طورپر آگاہ کیا ہے۔ ملوروی نے کہا کہ پارٹی قائدین کو ایک دوسرے پرالزامات کے بجائے صدرپردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ یا تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن سے رجوع کرناچاہئے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande