امام باڑہ ریاست علی کا تعزیہ حسبِ روایت برآمد، عزاداروں کی بڑی تعداد شریک
علی گڑھ, 20 جون (ہ س)۔ ماہِ محرم کی 4 تاریخ کو امام باڑہ ریاست علی کا تعزیہ حسب روایت اپنے طے شدہ راستوں سے نکالاگیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے اظہارِ عقیدت کیا، تعزیوں کا ایک جلوس اپنے طے شدہ راستہ فرش بازار، مسجد چھتاری،ڈولی والی
ریاست علی امام باڑہ


علی گڑھ, 20 جون (ہ س)۔

ماہِ محرم کی 4 تاریخ کو امام باڑہ ریاست علی کا تعزیہ حسب روایت اپنے طے شدہ راستوں سے نکالاگیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے اظہارِ عقیدت کیا، تعزیوں کا ایک جلوس اپنے طے شدہ راستہ فرش بازار، مسجد چھتاری،ڈولی والی گلی، آتش بازان، ٹن ٹن پاڑہ سے مسجد شیان پہنچا جہاں سے چوک بندوخاں،پل کنجران، جامع مسجد، چند ن شہید روڈ، گھاس کی منڈی،کالا محل،رنگریزان، پرکٹان ہوتا ہوابنی اسرائیلان اور اما م باڑہ ریاست علی پھول چوک پر اختتام پزیر ہوا اس بار خاص بات یہ رہی کہ اترپردیش حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق تعزیہ کی لمبائی کو کم کیا گیا۔جلوس میں انجمن یادگاری حسینی سید واڑا اور پھول چوک کی انجمنوں کے ذمہ داران نے نوحہ پڑھے۔امام باڑہ ریاست علی ذمہ دار شمیم اختر عرف بوبی بھائی نے بتایا کہ امام باڑہ ریاست علی کایہ تعزیہ کئی دہائیوں سے نکل رہا ہے جو ہر سال محرم کی 4 تاریخ کو نکالا جاتا ہے اور دور دراز سے عقیدت مند یہاں آکر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔تعزیہ کے پیش نظر طے شدہ راستوں کی پہلے ہی صفائی کرائی گئی تھی اور بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کے لئے ایک ٹیم تعینات تھی۔

انھوں نے بتایا کہ جلوس کے پیش نظر انتظامیہ نے ہر طرح کی مدد فراہم کی راستوں کو صاف کرایا اور بجلی کے تاروں کو بھی ہٹوایا گیا۔اس موقع پر کربلا علی گڑھ کے متولی سید مختار زیدی نے بتایا کہ ڈی ایم علی گڑھ اویناش کمار،ایس ایس پی نیرج جادون، اے ڈی ایم سٹی کنشک شریواستو، ایس پی سٹی ادیتہ بنسل کے علاوہ نگر نگم اور دیگر افسران کے ساتھ کئی دور کی میٹنگ ہوئی ہیں جس میں صاف ہدایات دی گئی ہیں ہم نے یقین دلایا ہے کہ ہدایات پر عمل کیا جائے گا اس سے پہلے سالوں میں بھی ہر طرح کی ہدایات پر عمل کیا گیا ہے،انھوں نے بتایا کہ آج محرم کا پہلا تعزیہ پھول چوک سے اُٹھتا ہے اسکی بھی لمبائی کم کی گئی ہے تقریبا 3 فٹ۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ سرکل آفیسر کے علاوہ تھانہ کوتوالی کے انسپکٹر کے علاوہ پی اے سی بھی تعینات کی گئی تھی۔شمیم اخترعرف بوبی نے ضلع انتظامیہ کی مثبت کوشش پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس مرتبہ انتظامات سالہائے گذشتہ کے مقابلہ بہتر تھے۔جلو س کی قیادت کربلا کے متولی سید مختار زیدی نے کی۔۔۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande