مرکزی اور دہلی حکومتوں کیحصولیابیوںکے حوالے سے بی جے پی کا گھر گھر سمپرک ابھیان اختتام پذیر
نئی دہلی، 20 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی عوامی رابطے کی مہم” گھر گھر سمپرک ابھیان “کے آخری دن مرکزی اور دہلی حکومتوں کی حصولیابیوں اور اسکیموں کی تشہیر کرتے ہوئے، دہلی بی جے پی تنظیم کے جنرل سکریٹری پون رانا نے گاندھی مارکیٹ، دین دی
DELHI-BJP-DOOR-CAMPAIGN-HIGHLI


DELHI-BJP-DOOR-CAMPAIGN-HIGHLI


نئی دہلی، 20 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی عوامی رابطے کی مہم” گھر گھر سمپرک ابھیان “کے آخری دن مرکزی اور دہلی حکومتوں کی حصولیابیوں اور اسکیموں کی تشہیر کرتے ہوئے، دہلی بی جے پی تنظیم کے جنرل سکریٹری پون رانا نے گاندھی مارکیٹ، دین دیال اپادھیائے مارگ میں گھر گھر جا کر مہم پر تبادلہ خیال کیا۔ دہلی بی جے پی کے کو آفس سکریٹری امت گپتا اور دیگر مقامی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال نے مقامی کارکنوں کے ساتھ دہلی گیٹ وارڈ کمیٹی 115 اور 116 میں گھر گھر جا کر مودی حکومت اور دہلی کی بی جے پی حکومت کی کامیابیوں کو لوگوں کے درمیان اجاگر کیا۔

چاندنی چوک کے رکن اسمبلی پروین کھنڈیلوال نے چاندنی چوک اسمبلی کے سول لائنس وارڈ میں گھر گھر سمپرک ابھیان کے تحت علاقے کے روشن خیال شہری اور ممتاز شاعر سریندر شرما کے گھر جاکر مودی حکومت اور دہلی حکومت کی حصولیابیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

شمال مشرقی دہلی کے ایم پی منوج تیواری نے بابر پور اسمبلی حلقہ کے گورکھ پارک میں مقامی کارکنوں کے ساتھ عوامی رابطہ مہم چلائی۔ سابق ریاستی صدر وریندر سچدیوا نے میور وہار فیز 1 میں عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کیا، جس میں مرکزی حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے والے کتابچے تقسیم کیے گئے۔

ریاستی جنرل سکریٹری وشنو متل نے مقامی کارکنوں کے ساتھ پریت وہار ضلع میں گھر گھر جا کر وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی حصولیابیوں پرمبنی کتابچے تقسیم کئے۔ ریاستی جنرل سکریٹری اور ایم پی یوگیندر چندولیا نے نریلا بختاور پور میں مقامی کارکنوں کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کی قیادت کی۔ اس میں ایم ایل اے راج کرن کھتری اور میونسپل کونسلر سمیت چوہان نے بھی شرکت کی۔

ریاستی جنرل سکریٹری اور ایم پی کمل جیت سہراوت نے ایم ایل اے پردیومن راجپوت کے ساتھ دوارکا کے ساگر پور میں گھر گھر سمپرک ابھیان چلائی۔ دہلی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ نے شیو وہار میں پولنگ بوتھ 63 پر کتابچے تقسیم کئے۔ دہلی جل بورڈ کے نائب صدر ستیش اپادھیائے نے گرین پارک مارکیٹ میں عوامی رابطہ مہم کی قیادت کی۔

دہلی حکومت کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اجے مہاور نے یمنا وہار بھجن پورہ میںگھر گھر سمپرک ابھیان کے تحت مودی حکومت کی کامیابیوں پر کتابچے تقسیم کئے۔

مرکزی مودی حکومت کی 12 سالہ حصولیابیوں کے ساتھ ساتھ دہلی حکومت کی کامیابیوں کو عوام تک لے جانے والی ٹیم کے کوآرڈینیٹر ایم ایل اے اور ریاستی نائب صدر راج کمار بھاٹیہ نے کہا کہ تین روزہ گھر گھر سمپرک ابھیان کے دوران لیڈران اور کارکنان تقریباً 12.50 لاکھ خاندانوں تک پہنچے۔ اس کے علاوہ، وششٹ جن ابھیان کے تحت، بی جے پی کے ریاستی صدر ہرش ملہوترا، ممبران پارلیمنٹ اور دیگر سینئر لیڈروں نے 1,348 ممتاز شخصیات سے رابطہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande