کینسر کی دواوں کی قیمتوں میں اضافے پر امنگ سنگھار کا حکومت پر حملہ، آیوشمان یوجنا کی حد بڑھانے کا مطالبہ
کینسر کی دواوں کی قیمتوں میں اضافے پر امنگ سنگھار کا حکومت پر حملہ، آیوشمان یوجنا کی حد بڑھانے کا مطالبہ بھوپال، 20 جون (ہ س)۔ کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی بعض دواوں کی قیمتوں میں اضافے اور ان کی دستیابی کو لے کر مدھیہ پردیش اسمبلی کے حزبِ
مدھیہ پردیش اسمبلی کے حزبِ اختلاف رہنما امنگ سنگھار


کینسر کی دواوں کی قیمتوں میں اضافے پر امنگ سنگھار کا حکومت پر حملہ، آیوشمان یوجنا کی حد بڑھانے کا مطالبہ

بھوپال، 20 جون (ہ س)۔ کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی بعض دواوں کی قیمتوں میں اضافے اور ان کی دستیابی کو لے کر مدھیہ پردیش اسمبلی کے حزبِ اختلاف رہنما امنگ سنگھار نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دواوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بازار میں ان کی قلت سے کینسر کے مریضوں اور ان کے لواحقین پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

امنگ سنگھار نے ہفتہ کے روز میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ کینسر جیسی سنگین بیماری کے علاج میں استعمال ہونے والی کئی ضروری دواوں کی قیمتیں بڑھنے سے مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ کچھ جان بچانے والی دواوں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے علاج کا خرچ کافی بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کیموتھریپی سائیکل کا خرچ پہلے کے مقابلے میں دو سے تین ہزار روپے تک بڑھ گیا ہے۔ وہیں جن مریضوں کو 6 سے 12 کیموتھریپی سائیکل کی ضرورت ہوتی ہے، ان کے علاج پر کل اضافی خرچ 15 سے 20 ہزار روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر مالی طور پر کمزور اور متوسط طبقے کے خاندانوں پر پڑ رہا ہے۔

حزبِ اختلاف رہنما نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود کچھ اہم پلاٹینم-بیسڈ دوائیں، جیسے سسپلاٹین اور کاربوپلاٹین، بازار میں وافر مقدار میں دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے دواوں کی دستیابی کو یقینی بنانے اور مبینہ بلیک مارکیٹنگ (کالا بازاری) پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔

امنگ سنگھار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک دواوں کی قیمتوں میں راحت نہیں ملتی اور ان کی دستیابی معمول پر نہیں آتی، تب تک آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت کینسر کے مریضوں کے علاج کی مالی حد بڑھائی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مریض کا علاج مالی وجوہات یا دواوں کی کمی کی وجہ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے کینسر کے مریضوں سے متعلق اس مسئلے پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینے اور امدادی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande