اے ایم یو میں بین الاقوامی یومِ یوگ بڑے پیمانے پر منایا جائے گا
علی گڑھ, 20 جون (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 21 جون کو شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان پیمانے پر بین الاقوامی یومِ یوگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ پروگرام کا آغاز صبح 6:30 بجے ہوگا، جس میں کامن یوگ پروٹوکول کے ساتھ ہی عملی مظاہر
یوگ ڈے


علی گڑھ, 20 جون (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 21 جون کو شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان پیمانے پر بین الاقوامی یومِ یوگ کا اہتمام کیا جائے گا۔

پروگرام کا آغاز صبح 6:30 بجے ہوگا، جس میں کامن یوگ پروٹوکول کے ساتھ ہی عملی مظاہرے اور مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ ان کا مقصد یوگ کے ذریعہ جسمانی صحت، ذہنی آسودگی اور صحت مند بڑھاپے کو فروغ دینا ہے۔ یہ پروگرام اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم محسن خاں کی سرپرستی میں منعقد ہوگا۔ رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر کنوینر ہیں، جبکہ شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر اکرام حسین بین الاقوامی یومِ یوگ 2026 کے نوڈل آفیسر ہیں۔ پروفیسر برج بھوشن سنگھ پروگرام کے رابطہ کار ہیں۔

پروفیسر اکرام حسین کے مطابق یہ تقریب طلبہ، ملازمین اور وسیع تر اے ایم یو برادری میں ہمہ جہتی صحت کے فروغ کے لیے اے ایم یو کی کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔ پروگرام میں اساتذہ، طلبہ، غیر تدریسی عملے کے اراکین اور عام شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ اس پروگرام کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande