
علی گڑھ، 20 جون (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری کی ریسرچ اسکالر مس عریبہ خیال نے مہاتما گاندھی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل اینڈ انٹریونیورسٹی سنٹر فار نینو سائنس اینڈ نینو ٹکنالوجی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس ؍ ورکشاپ آن ایڈوانسڈ میٹیریئلز اینڈ مینوفیکچرنگ فار بایو میڈیکل اینڈ کمپوزٹ ایپلی کیشنز میں پوسٹر پیشکش کے زمرے میں سوئم انعام حاصل کیا۔ ان کے پوسٹر کا عنوان تھا:‘‘ سِنرجسٹک انٹیگریشن آف پوروسیٹی، کنڈکٹیویٹی اینڈ اِنزائمیٹک فنکشنیلٹی اِن ہائیڈروجیلس فار ایفیشیئنٹ گلوکوز سینسنگ’’۔ انھوں نے گلوکوز کی مؤثر جانچ کے لئے اختراعی ہائیڈروجیل پلیٹ فارم کی افادیت پر تفصیلی گفتگو کی۔
انھوں نے اسمارٹ سینسنگ کے لئے ملٹی فنکشنل ہائیڈروجیلس میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر ایک لیکچر بھی دیا۔ مس عریبہ شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور صدر شعبہ ڈاکٹر شہاب علی اصغر نامی کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ