اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں متعدد اہم قراردادیں متفقہ طور پر منظور
علی گڑھ، 20 جون (ہ س)۔ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، علی گڑھ کی جنرل باڈی میٹنگ 14 جون اتوار کے روز صدر ایس. مختار زیدی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ مقررہ کورم مکمل ہونے کے بعد اجلاس کی کارروائی کا آغاز کیا گیا اور مختلف امور و قراردادوں پر غور و
اولڈ بوائز


علی گڑھ، 20 جون (ہ س)۔

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، علی گڑھ کی جنرل باڈی میٹنگ 14 جون اتوار کے روز صدر ایس. مختار زیدی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ مقررہ کورم مکمل ہونے کے بعد اجلاس کی کارروائی کا آغاز کیا گیا اور مختلف امور و قراردادوں پر غور و خوض کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،تلاوت ریحان احمد نے کی.اجلاس میں چیئرمین/صدر کے انتخاب کا عمل انجام دیا گیا۔ اس کے بعد ایسوسی ایشن کی مینیجنگ کمیٹی کے انتخابات کی توثیق کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اراکین نے 23 اپریل 2026 کو منعقد ہونے والے انتخابات بذریعه ڈپٹی رجسٹرار سوسائٹی اگرہ اور اس سے متعلق کارروائی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور متعلقہ قرارداد کو متفقہ طور پر (کالعدم) نہ منظور کیا گیا۔ اس موقع پر بعض اراکین کی جانب سے انتخابی عمل پر اٹھائے گئے اعتراضات پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں 28 دسمبر 2025 کو منعقدہ گزشتہ جنرل باڈی میٹنگ کی کارروائی پڑھ کر سنائی گئی، جسے شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔اس کے علاوہ 5 اپریل 2026 کو اعلان کردہ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جائز انتخابات بذریہ پروفیسر محمّد نوید خان چیف الیکشن آفیسر سے متعلق کارروائی بھی جنرل باڈی کے سامنے پیش کی گئی۔ تفصیلی بحث کے بعد جنرل باڈی نے متفقہ طور پر انتخابات کی منظوری دیتے ہوئے اس کی توثیق کر دی۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے بینک اکاؤنٹ کے آپریشن سے متعلق ایک اہم قرارداد بھی منظور کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ موجودہ بینک اکاؤنٹ میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث تنظیمی امور کی انجام دہی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، لہٰذا کسی دوسرے بینک میں نیا اکاؤنٹ کھول کر ایسوسی ایشن کے معاملات کو بہتر اور منظم انداز میں چلایا جائے۔ اس تجویز کو بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

آخر میں کوئی اور تجویز زیرِ غور نہ ہونے پر آنریری جنرل سیکرٹری نےشرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور اجلاس کے اختتام کا اعلان بذریعے صدر کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande