وزیر وریندر کمار بدھ کو خواہش سے حصولیابی تک نمائش کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ڈاکٹر وریندر کمار بدھ کو خواہش سے کامیابی تک نمائش کا افتتاح کریں گے، جس میں درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے کاروباریوں اور اختراع کاروں کی کامیابی کی کہانیوں کو دکھایا
وزیر وریندر کمار بدھ کو خواہش سے حصولیابی تک نمائش کا افتتاح کریں گے


نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔

مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ڈاکٹر وریندر کمار بدھ کو خواہش سے کامیابی تک نمائش کا افتتاح کریں گے، جس میں درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے کاروباریوں اور اختراع کاروں کی کامیابی کی کہانیوں کو دکھایا جائے گا۔ وزارت کے مطابق، دہلی میں خواہش سے کامیابی تک: کاروباریوں اور اختراعیوں کی کامیابی کی کہانیاں کے عنوان سے ایک کتابچہ جاری کیا جائے گا۔ وینچر کیپیٹل فنڈز اور اے ایس آئی آئی ایم اقدامات کے اثرات کو اجاگر کرنے والی ایک تالیف کی بھی نقاب کشائی کی جائے گی۔

کتابچہ درج فہرست ذات وینچر کیپیٹل فنڈ، پسماندہ طبقات کے وینچر کیپیٹل فنڈ، اور امبیڈکر سوشل انوویشن اینڈ انکیوبیشن مشن (اے ایس آئی آئی ایم) کے تحت تعاون یافتہ کاروباریوں اور اختراع کاروں کی متاثر کن کہانیاں پیش کرتا ہے۔ یہ مستفید ہونے والوں کے تبدیلی کے سفر کا بیان کرتا ہے جنہوں نے کامیاب کاروباری اداروں کو قائم کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے مالی امداد، انکیوبیشن سپورٹ، اور ادارہ جاتی تعاون کا فائدہ اٹھایا۔ وزیر مملکت، سماجی انصاف اورتفویض اختیار ات محکمے کے سکریٹری، وزارت کے سینئر افسران اور آئی ایف سی آئی وینچر کیپٹل فنڈز لمیٹڈ کے نمائندے موجود ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande