اتم کمار ریڈی کا دھان کی خریدی مراکز کا اچانک معائنہ
حیدرآباد ، 2 جون (ہ س) ۔ ریاستی وزیرسیول سپلائزاین اتم کمارریڈی نے سوریا پیٹ ضلع کے تروملگری اورپھانی گری علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے دھان کی خریدی کا جائزہ لیا۔ حکومت نے مانسون کی آمد سے قبل دھان کی خریدی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ا
اتم کمار ریڈی کا دھان کی خریدی مراکز کا اچانک معائنہ


حیدرآباد ، 2 جون (ہ س) ۔ ریاستی وزیرسیول سپلائزاین اتم کمارریڈی نے سوریا پیٹ ضلع کے تروملگری اورپھانی گری علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے دھان کی خریدی کا جائزہ لیا۔ حکومت نے مانسون کی آمد سے قبل دھان کی خریدی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورحکومت نے غیرموسمی بارش کے نتیجہ میں بھیگ جانے والی دھان کوبھی خریدنے کی ہدایت دی ہے۔ اتم کمارریڈی نے کسانوں سے ملاقات کی اور دھان کی خریدی سے متعلق تفصیلات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹرس کے ذریعہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مانسون کی آمد سے قبل تمام خریدی مراکزپرموجود رہنے کی ہدایت دی۔ دھان کوحاصل کرنے ریاستی وزیرنے عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی اورکہا کہ دھان کیلئے زائد تھیلے اورمنتقلی کیلئے گاڑیوں کا انتظام کیا جائے۔ دھان کی خریدی کا عمل شفافیت کے ساتھ مکمل ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود تلنگانہ حکومت کسانوں سے دھان حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ اقل ترین امدادی قیمت بروقت ادا کی جارہی ہے۔ اس موقع پر تنگا ترتی کے رکن اسمبلی ایم سیمویل اورمقامی عوامی نمائندے موجود تھے۔ اتم کمار ریڈی نے سوریا پیٹ کے تمام قریبی مراکز کا اچانک دورہ کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بارش کی آمد سے قبل ہی سڑکوں سے دھان کو ہٹادیا جائے تاکہ کسان نقصانات سے بچ سکیں۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande