فلیٹ میں شدیدآتشزدگی ، خاندان کے چار لوگوں کی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جان بچائی، تین پالتو کتے ہلاک
غازی آباد، 2 جون (ہ س)۔ غازی آباد کے کوی نگر علاقہ میں واقع اونتیکا کالونی میں چوتھی منزل کے فلیٹ میں منگل کی صبح 3:15 بجے زبردست آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور بالکونی میں پھنسے ایک جوڑے اور ان کے دو بچوں کو ایکسٹینشن
UP-FIRE-BROKE-OUT-IN-FLAT


غازی آباد، 2 جون (ہ س)۔ غازی آباد کے کوی نگر علاقہ میں واقع اونتیکا کالونی میں چوتھی منزل کے فلیٹ میں منگل کی صبح 3:15 بجے زبردست آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور بالکونی میں پھنسے ایک جوڑے اور ان کے دو بچوں کو ایکسٹینشن سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے بچا لیا۔ تین پالتو کتے دھویں میں دم گھٹنے سے مر گئے۔

غازی آباد کے سی ایف او راہل پال نے بتایا کہ اونتیکا فیز II میں واقع ایس کے ہومز سوسائٹی کی چوتھی منزل پر واقع ایک فلیٹ میں صبح تقریباًسواتین بجے آگ لگ گئی۔ یہ جانکاری فلیٹ کے مالک پون کمار نے دی۔ ٹیم نے فوری طور پر موبائل فون کے ذریعے پون کمار سے رابطہ کیا اور انہیں اور ان کے خاندان کے افراد کو بالکونی میں کھلی جگہ پر رہنے کی ہدایت دی۔ سٹی پولیس اسٹیشن فائر اسٹیشن سے اطلاع ملنے کے تقریباً 3 منٹ بعد موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے پون کمار، اس کی بیوی، 20 سالہ بیٹا اور 18 سالہ بیٹی بالکونی میں کھڑے اپنی جان بچانے کی التجا کرتے ہوئے پایا۔

انہوں نے بتایاکہ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے ایکسٹینشنلیڈر کا استعمال کرتے ہوئے چاروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ فلیٹ میں لگی آگ پر بھی پانی کے دو ٹینکروں سے ہوز پائپ جوڑ کر قابو پالیا گیا۔ آگ سے زیادہ دھوئیں کے باعث مالک کے تین پالتو کتے دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ فلیٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande