وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فاضل نگر کا نام بدل کر پاوا گڑھ رکھنے کا اعلان کیا ،کشی نگر کو 424 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیا
کشی نگر، 02 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ منگل کو کشی نگر پہنچے۔ انہوں نے 424 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے 278 پروجیکٹوں کا افتتاحکیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ تمکوہی راج کشی نگر میں منعقدہ اس پروگرام میں انہوں نے مختلف اسکیموں کے
یوگی


کشی نگر، 02 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ منگل کو کشی نگر پہنچے۔ انہوں نے 424 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے 278 پروجیکٹوں کا افتتاحکیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ تمکوہی راج کشی نگر میں منعقدہ اس پروگرام میں انہوں نے مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان میں اسناد، قبولیت نامہ، چیک تقسیم کیے اور انہیں سرکاری اسکیموں میں شامل ہوکر فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ فاضل نگر کا نام بدل کر پاوا گڑھ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نام رکھنے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے۔

تمکوہی راج میں منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ یہ بھگوان بدھ اور بھگوان مہاویر کی سرزمین ہے۔ میں یہاں پہلی بار آیا ہوں اور اس سرزمین کونمن کرتا ہوں۔ انہوں نے پچھلی حکومتوں کے ذریعہ بنائے گئے جنگل راج کا تفصیل سے ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے کسان پریشان ہیں کیونکہ انہوں نے سخت محنت کی لیکن ان کی پیداوار کی قیمت نہیں ملی۔ یہی نہیں سڑکیں، سیکورٹی، بجلی اور اسپتال نہیں تھے۔ انہوں نے اپنی حکومت کی کئی فلاحی اسکیموں بشمول رہائش، راشن، آیوشمان کارڈ، بیت الخلاء کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ فاضل نگر کا نام بدل کر پاوا گڑھ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ہم لوگ فاضل نگر کیوں کہیں؟ یہ ایک مقدس سرزمین ہے اور اس کی اہمیت کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

اس پروگرام میں ضلع کے انچارج وزیر دنیش پرتاپ سنگھ، ایم پی روی کشن، ایم پی ششانک منی ترپاٹھی، ایم ایل اے سریندر کشواہا، ساوتری جیسوال، درگیش رائے، وویکانند پانڈے، ونے پرکاش گوڑ اور یوپی ایگرو کے نائب صدر جگدیش سمیت بڑی تعداد میں عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ یوگی کو سننے کے لیے پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جن میں زیادہ تعداد خواتین اور نوجوانوں کی تھی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande