جھونپڑی میں لگی آگ میں دو خواتین زندہ جل گئیں
جھونپڑی میں لگی آگ میں دو خواتین زندہ جل گئیںحیدرآباد، 2 جون (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے ضلع ایلورو میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران جھونپڑی میں لگنے والی آگ نے دو خواتین کی جان لے لی۔ یہ واقعہ ضلع کے ویلرو پوڈو گاؤں میں پیش آیا، جہاں اچانک بھڑکنے والی
جھونپڑی میں لگی آگ میں دو خواتین زندہ جل گئیں


جھونپڑی میں لگی آگ میں دو خواتین زندہ جل گئیںحیدرآباد، 2 جون (ہ س)۔

آندھرا پردیش کے ضلع ایلورو میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران جھونپڑی میں لگنے والی آگ نے دو خواتین کی جان لے لی۔ یہ واقعہ ضلع کے ویلرو پوڈو گاؤں میں پیش آیا، جہاں اچانک بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی جھونپڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق آگ رات کے وقت لگی اور تیز ہوا کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ متاثرہ جھونپڑی میں سورہی دو خواتین کو باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا اوروہ جھلس کرموقع پرہی ہلاک ہو گئیں۔ ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت والگنی ساویترا(60 سال) اورسیگاپولما (65 سال) کے طور پرکی گئی ہے۔ مقامی افراد نے آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم شعلے بے قابو ہو چکے تھے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، لیکن اس وقت تک دو جھونپڑیاں مکمل طور پرجل کرخاکستر ہو چکی تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ یا چولہے سے بھڑکنے والی آگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد گاؤں میں سوگ کی فضا ہے اور مقامی لوگوں نے متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande