ٹویشا شرما موت معاملہ: شوہر سمرتھ اور ساس گری بالا سنگھ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا
سی بی آئی نے ریمانڈ نہیں مانگی بھوپال 2 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی معروف اداکارہ اور ماڈل ٹویشا شرما کی مشکوک موت کے معاملے میں منگل کے روز سی بی آئی نے 5 دنوں کی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر دونوں ملزمان شوہر سمرتھ سنگھ اور ساس گری بالا سنگھ ک
سمرتھ اور گری بالا سنگھ کی فائل فوٹو


سی بی آئی نے ریمانڈ نہیں مانگی

بھوپال 2 جون (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کی معروف اداکارہ اور ماڈل ٹویشا شرما کی مشکوک موت کے معاملے میں منگل کے روز سی بی آئی نے 5 دنوں کی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر دونوں ملزمان شوہر سمرتھ سنگھ اور ساس گری بالا سنگھ کو بھوپال کی سی جے ایم خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں عدالت نے انہیں 16 جون تک عدالتی حراست کے تحت بھوپال سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

دراصل، پیر کے روزسین ری کریئشن کے بعد آج منگل کو سی بی آئی نے 5 دنوں کی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر شوہر سمرتھ سنگھ اور ساس گری بالا سنگھ کو بھوپال کی سی جے ایم خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ سی بی آئی کی جانب سے مزید پولیس ریمانڈ نہیں مانگے جانے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 دن کی عدالتی حراست کے تحت 16 جون تک بھوپال سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر دونوں کو جیل میں دیگر عام قیدیوں سے علیحدہ بیرک میں رکھا جائے گا۔

سماعت کے دوران عدالت کے کمرے کے اندر فریقین کے وکیلوں کے درمیان تیکھی نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔ ملزمہ اور سابق ضلع جج گری بالا سنگھ نے عدالت کے سامنے ٹویشا کے وکیل انوراگ شریواستو پر انتہائی سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ جب سمرتھ کو جبل پور عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تب وکیل انوراگ شریواستو نے ان کے بیٹے سمرتھ کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔ اس الزام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ایڈوکیٹ انوراگ شریواستو نے کہا کہ جبل پور عدالت کے احاطے کے اندر چپے چپے پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ اگر ایسا کوئی بھی واقعہ ہوا ہے، تو عدالت کی فوٹیج نکلوا کر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر لیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سمرتھ کو پہلے جبل پور عدالت میں یہ جواب دینا چاہیے کہ وہ فراری کے دوران کہاں اور کس کی شہ پر چھپا ہوا تھا۔

سی بی آئی کی اب تک کی جانچ میں بھوپال پولیس کے اس وقت کے تفتیشی افسر کی ایک انتہائی سنگین اور مشکوک لاپرواہی سامنے آئی ہے، جس نے اس پورے معاملے کو خودکشی سے قتل کے رخ کی طرف موڑ دیا۔ جس ’لیگیچر بیلٹ‘ (فندے کے طور پر استعمال کی گئی بیلٹ) کے سہارے ٹویشا کی لاش لٹکی ہوئی ملی تھی، اسے قاعدے سے فوری طور پر سیل کر کے فورینسک جانچ کے لیے بھیجا جانا تھا، لیکن تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت کے تفتیشی افسر اور سب انسپکٹر (ایس آئی) دنیش شرما نے اس اہم ثبوت کو محفوظ کرنے کے بجائے تقریباً دو دنوں تک اپنی نجی کار میں ہی لاوارث ڈال کر رکھا تھا۔

ایمس اسپتال میں ہونے والے ٹویشا کے پوسٹ مارٹم کے دوران بھی ڈاکٹروں کو یہ بیلٹ فراہم نہیں کرائی گئی تھی۔ بعد میں جب اہل خانہ نے سوالات اٹھائے اور معاملہ طول پکڑنے لگا، تب کہیں جا کر اسے ایف ایس ایل بھیجا گیا۔ مقامی پولیس محکمہ نے اب تک ایس آئی دنیش شرما کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی ہے، لیکن سی بی آئی اس مشکوک کردار کو لے کر انہیں پوچھ گچھ کے لیے سخت نوٹس جاری کرنے کی تیاری میں ہے۔

سی بی آئی کی ریمانڈ کے دوران سمرتھ اور اس کی ماں گری بالا نے اپنے اوپر عائد مارپیٹ، ہراساں کرنے اور ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے تمام الزامات کو سرے سے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ٹویشا کے ساتھ ان کے خاندانی تعلقات بالکل معمول کے مطابق تھے۔

دوسری جانب، تفتیش کے دوران ایک نیا مالی اینگل بھی سامنے آیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹویشا شرما جس کمپنی میں بطور ماڈل اور اداکارہ ملازم تھیں، وہاں سے انہیں گزشتہ 7-6 مہینوں سے باقاعدگی سے تنخواہ نہیں ملی تھی۔ سی بی آئی اب اس بات کی بھی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے کہ کیا اس عدم ادائیگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی تناو اور خاندانی تنازعہ نے مل کر ٹویشا کی ذہنی حالت پر کوئی منفی اثر ڈالا تھا، جس کے لیے پیر کے روز کیے گئے سین ری کریشن کے الیکٹرانک اور فورینسک ڈیٹا کا ملاپ ان بیانات سے کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande