راجستھان میں جون کا آغازآندھی اور بارش کے ساتھ، 19 اضلاع میں الرٹ
جے پور، 2 جون (ہ س)۔ راجستھان میں جون کا مہینہ آندھی اور بارش کے ساتھ شروع ہوا۔ محکمہ موسمیات نے 2 جون کو ریاست کے 19 اضلاع میں آندھی- بارش کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ کے مطابق، موسم میں یہ تبدیلی 5 جون تک برقرار رہے گی۔مسلسل بارش اور تی
Storms-Rain-Rajasthan


جے پور، 2 جون (ہ س)۔ راجستھان میں جون کا مہینہ آندھی اور بارش کے ساتھ شروع ہوا۔ محکمہ موسمیات نے 2 جون کو ریاست کے 19 اضلاع میں آندھی- بارش کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ کے مطابق، موسم میں یہ تبدیلی 5 جون تک برقرار رہے گی۔مسلسل بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ریاست بھر میں درجہ حرارت میں گراوٹ آگئی ہے، کئی شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کوٹا، ادے پور، جیسلمیر، باڑمیر، اجمیر، چتوڑ گڑھ، ناگور، جودھ پور، پالی، ٹونک، الور، سوائی مادھوپور اور جے پور سمیت کئی اضلاع میں تیز بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ پیر کو ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت پھلودی میں 43.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

جیسلمیر ضلع کے سیم سینڈ ڈینس میں واقع جوما ہیریٹیج ریزورٹ میں پیر کی رات تیز آندھی کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ لوک فنکاروں کے ڈریسنگ روم کی دیوار گرنے سے گاؤں برسیالہ کا رہائشی 25 سالہ لوک فنکار سوروپ خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں دو کم عمر خواتین سمیت تین دیگر فنکار زخمی ہو گئے۔ باڑمیر ضلع کے رامسر سب ڈویژن کے پابوسریا گاؤں میں تیز آندھی کے دوران ایک ٹین شیڈ کا کمرہ منہدم ہوگیا۔ حادثے میں باپ بیٹا ملبے تلے دب گئے۔ اسی دوران ایک اور گھر میں آندھی سے بچنے کے لئے باہر نکل رہی خاتون کے سر پر لوہے کا اینگل گرگیا۔تینوں زخمیوں کو گاؤں والوں اور اہل خانہ نے ملبہ ہٹاکر باہر نکالا۔

پیر کی سہ پہر ریاست کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ چتوڑ گڑھ میں سب سے زیادہ 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ ٹونک کے نیوائی میں 11 ملی میٹر، اجمیر میں 12.6 ملی میٹر اور ناگور میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پھلودی اور ناگور میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ ادے پور کے گوگنڈا علاقے میں موسلادھار بارش سے کئی دکانوں میں پانی بھر گیا۔ ادھر کوٹہ میں بارش سے گرمی سے راحت ملی۔

ریاست بھر میں موسم کی تبدیلی سے گرمی سے راحت ملی ہے۔ گزشتہ کئی روز سے جاری لو کے بعد بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے علاقے میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ریاست کے کئی حصوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande