
لداخ میں تمام سرکاری عمارتوں پر سو فیصد سولر روف ٹاپ کی تنصیب کے احکامات جاری
لداخ، 02 جون (ہ س)۔ لداخ انتظامیہ نے مرکزی حکومت کی پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت سرکاری عمارتوں کی سو فیصد روف ٹاپ سولرائزیشن کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام سرکاری محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسی عمارتوں کی نشاندہی کریں جہاں اب تک سولر سسٹم نصب نہیں کیے گئے لیکن تنصیب ممکن ہے۔ محکمہ بجلی کے چیف انجینئر (ڈسٹری بیوشن) کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق مالی سال 2025-26 تک لداخ کی 1,496 سرکاری عمارتوں پر روف ٹاپ سولر پلانٹس نصب کیے جا چکے ہیں، جن کی مجموعی صلاحیت 6.9 میگاواٹ ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینا اور سرکاری عمارتوں کی چھتوں کا بہتر استعمال یقینی بنانا ہے۔ تمام محکموں کے سربراہان اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سولر تنصیب کے لیے موزوں عمارتوں کی تفصیلات جلد از جلد فراہم کریں۔ یہ معلومات اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائیں گی تاکہ لداخ میں قابلِ تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید وسعت دینے اور سولر توانائی کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر