
نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔ سپریم کورٹ میں پانچ نئے ججوں کا تقرر ہوا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت نے منگل کو ان پانچ ججوں کو حلف دلایا۔ ان پانچ ججوں کی شمولیت سے سپریم کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 37 ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس نے جسٹس شیل ناگو، جسٹس شری چندر شیکھر، جسٹس سنجیو سچدیوا، جسٹس ارون پلی، اور جسٹس وی موہن کو سپریم کورٹ کے ججوں کے طور پر حلف دلایا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو ان ججوں کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا تھا۔ سپریم کورٹ کولیجیم نے 22 اور 27 مئی کو ہونے والی میٹنگوں کے دوران ان ججوں کی تقرری کی سفارش کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد