وزیر اعظم مودی نے تلنگانہ یومِ تاسیس کی مبارکباد دی
وزیر اعظم مودی نے تلنگانہ یومِ تاسیس کی مبارکباد دی نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ریاست تلنگانہ کے یومِ تاسیس پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ریاست کی ایک عظیم تاریخ اور شاندار ثقافت ہے۔ مرکزی حکومت تلنگان
وزیر اعظم نریندر مودی کے ایکس ہینڈل پر شیئر کردہ مبارکبادی پیغام


وزیر اعظم مودی نے تلنگانہ یومِ تاسیس کی مبارکباد دی

نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ریاست تلنگانہ کے یومِ تاسیس پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ریاست کی ایک عظیم تاریخ اور شاندار ثقافت ہے۔ مرکزی حکومت تلنگانہ کی ترقی میں مکمل تعاون دینے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا، ’’تلنگانہ ریاست کے یومِ تاسیس کے موقع پر تلنگانہ کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ تلنگانہ کے لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری سوجھ بوجھ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس ریاست کی ایک عظیم تاریخ اور ایک شاندار ثقافت ہے جو ہمت، پختہ عزم اور جدوجہد کے جذبے کی علامت ہے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا، ’’مرکزی حکومت ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہمارے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں تلنگانہ کی ترقیاتی تحریک میں پورا تعاون دینے کے لیے پرعزم ہے۔ میں پرارتھنا کرتا ہوں کہ ریاست تلنگانہ کے تمام لوگوں کو اچھی صحت، خوشی اور کامیابی ملے۔‘‘ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’تلنگانہ کے لوگ اپنی نئی اختراعات (انوویشن) اور کام کرنے کے جذبے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یہ ریاست اپنی شاندار ثقافت اور تاریخ کے لیے جانی جاتی ہے... جو ہمت اور پختہ عزم والی ہے۔ ریاست کے لوگوں کی اچھی صحت اور کامیابی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande