
تحمل سے آسان ہو جاتی ہے مشکل سے مشکل راہ : وزیر اعظم مودی
نئی دہلی 2 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح اپنے ایکس ہینڈل پر کہا کہ پختہ عزم اور تحمل وہ طاقت ہے، جو مشکل سے مشکل راہ کو بھی آسان بنا دیتی ہے۔ آج ہمارے نوجوان ساتھی اسی عزم کے ساتھ ملک کی تعمیر میں مسلسل مصروف ہیں۔
انہوں نے اس پیغام کے ساتھ سنسکرت سبھاشتم کا بھی اشتراک کیا:
نشچتیہ یہ پرکرمتے نانتروستی کرمنہ۔
ابندھیہ کالو وش یاتما س وے پنڈت اچیتے۔۔
یہ شلوک مہاتما ودور کی تصنیف ’ودور نیتی‘ (مہابھارت کے ادیوگ پرو) سے لیا گیا ہے۔ اس قولِ زریں میں زندگی کی کامیابی، ذہانت اور طریقہ کار کا نچوڑ پنہاں ہے۔ اس سے سبق ملتا ہے کہ کامیابی کے لیے پختہ عزم، تسلسل، وقت کی پابندی اور خود پر قابو رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن