لاتور، بیڑ اور عثمان آباد قانون ساز کونسل نشست کے لیے 9 امیدوار میدان میں
لاتور، بیڑ اور عثمان آباد قانون ساز کونسل نشست کے لیے 9 امیدوار میدان میں لاتور، 2 جون (ہ س)۔ عثمان آباد، لاتور اور بیڑ مہاراشٹر قانون ساز کونسل انتخابات 2026 کے لیے اہل قرار دیے گئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس انتخابی معرکے م
POLITICS MAHA LATUR BEED DHARASHIV MLC POLL


لاتور، بیڑ اور عثمان آباد قانون ساز کونسل نشست کے لیے 9 امیدوار میدان میں

لاتور، 2 جون (ہ س)۔ عثمان آباد، لاتور اور بیڑ مہاراشٹر قانون ساز کونسل انتخابات 2026 کے لیے اہل قرار دیے گئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس انتخابی معرکے میں مجموعی طور پر 9 امیدوار میدان میں ہیں۔ تسلیم شدہ قومی جماعتوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے بسوراج مادھوراؤ پاٹل کو امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے مہیش مانک راؤ دیشمکھ انتخاب لڑ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ سات آزاد امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی برقرار رکھے ہیں۔ ان میں ارچنا ونود رنگنے، احمد راج سید نور راج سید، مہالنگ ملّند گنپتی، شرد رام بھاؤ یادو، سچن بھارت راؤ پوار، سہال بن عامر چاؤس اور سنجے پانڈورنگ جی منڈڈا شامل ہیں۔ اس قانون ساز کونسل انتخاب میں اگرچہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہِ راست مقابلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم آزاد امیدواروں کی موجودگی نے انتخابی مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ چونکہ اس انتخاب کے نتائج کا انحصار مقامی خود اختیاری اداروں کے منتخب رائے دہندگان پر ہے، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ دریں اثنا، کاغذات نامزدگی کی جانچ مکمل ہونے کے بعد انتخابی افسر نے درست قرار دیے گئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande