
نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔
وزارت تعلیم کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پی ایم ریسرچ چیئر (پی ایم آر سی) اسکیم 2026 کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، جس کا مقصد ہندوستانی نژاد سائنسدانوں، محققین، اور ٹکنالوجی کے ماہرین کو ملک کے تحقیق اور اختراعی ماحولیاتی نظام سے جوڑنا ہے۔ وزارت تعلیم نے منگل کو اعلان کیا کہ پی ایم آر سی کے تحت ممتاز یونیورسٹیوں، لیبارٹریوں، تحقیقی اداروں اور صنعتوں میں کام کرنے والے ممتاز ہندوستانی نژاد محققین، سائنس دانوں، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور پیشہ ور افراد کو ہندوستان کے سرکردہ سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں، قومی لیبارٹریوں اور تحقیقی مراکز میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
اسکیم کے تحت 13 قومی ترجیحی شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی،ان میں مصنوعی ذہانت،کوانٹم کمپیوٹنگ اور سپر کمپیوٹنگ سمیت ترقی یاتہ کمپیوٹنگ سیمی کنڈکٹر، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی؛ سائبر سیکورٹی؛ صحت اور طبی ٹیکنالوجی؛ بائیو ٹیکنالوجی جدید مواد اور اہم معدنیات؛ خلا اور دفاع؛ اگلی نسل کی مواصلاتی ٹیکنالوجیز؛ مینوفیکچرنگ اور انڈسٹری 4.0؛ زراعت اور خوراک کی ٹیکنالوجی؛ نیلی معیشت؛ اور جوہری توانائی جیسے شعبے شامل ہیں۔
وزارت کے مطابق، یہ اسکیم تین اہم ستونوں پر مبنی ہوگی: لیڈ انسٹی ٹیوشن، ہوسٹ انسٹی ٹیوشن، اور پی ایم آر سی فیلو۔ اس سے قومی ضروریات کے مطابق موثر اور نتیجہ خیز تحقیق کو فروغ ملے گا۔ اس اسکیم کے تحت اداروں اور فیلوز کے انتخاب کی نگرانی پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر کی زیر صدارت ایک بااختیار کمیٹی کرے گی۔
پی ایم آر سی کے منتخب فیلوز کو فیلوشپس اور ریسرچ گرانٹس، جدید ترین لیبارٹریوں اور تحقیق کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی، اور ہندوستان میں سرکردہ سرکاری اداروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ میزبان ادارے بین الاقوامی علمی تعاون، عالمی ماہرین کے ساتھ تعاون، اور تحقیق اور اختراعی سرگرمیوں کی توسیع سے فائدہ اٹھائیں گے۔
یہ اسکیم تین زمروں میں مواقع فراہم کرے گی: ابتدائی کیریئر کے محققین کے لیے ینگ ریسرچ فیلو، تجربہ کار محققین کے لیے سینئر ریسرچ فیلو، اور عالمی سطح پر معروف ریسرچ لیڈرز کے لیے ریسرچ چیئرز۔
نیشنل انسٹیٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) کے مجموعی یا انجینئرنگ کے زمرے میں سرفہرست 100 میں شامل سرکاری اعلیٰ تعلیمی ادارے اور تحقیقی زمرے میں ٹاپ 50 میزبان اداروں کے طور پر اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، بڑے قومی لیبارٹریز اور اداروں کے تحت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جیسے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا شعبہ، شعبہ بائیو ٹیکنالوجی، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، اور کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ بھی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔
وزارت نے بتایا کہ فیلوز اور میزبان اداروں کے لیے درخواست کا عمل اس سال یکم جون سے شروع ہوا تھا۔ تفصیلی رہنما خطوط، اہلیت، اور درخواست کی معلومات وزیر اعظم ریسرچ چیئر سکیم کے سرکاری پورٹل پر دستیاب ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ