
نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے منگل کو ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر پاور کمپنی، نیشنل ہائیڈرو پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) میں اپنی چھ فیصد حصہ داری فروخت کرنے کا عمل شروع کیا۔ فروخت کے لیے کم از کم قیمت 71 روپے فی شیئر مقرر کی گئی ہے۔ اپنے ڈس انویسٹمنٹ ہدف کے طورپر شروع کی گئی اس عمل کے تحت، حکومت کمپنی میں اپنے حصص کو رعایت پر فروخت کر رہی ہے۔
این ایچ پی سی کے مطابق، اس فروخت سے سرکاری خزانے میں 4,300 کروڑ روپے آنے کی امید ہے۔ کمپنی نے گزشتہ مالی سال 2025سے26 کی چوتھی سہ ماہی میں 1,549 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔ پیر کو، این ایچ پی سی کمپنی کا شیئر بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) میں 77.19 روپے پر بند ہوا۔ اس کے مقابلے میں، او ایف ایس کی قیمت 71 روپے فی حصص تقریباً 8 فیصد کی رعایت پر دستیاب ہے۔ این ایچ پی سی کا حصص پچھلی بند قیمت سے 2.07 فیصد نیچے بند ہوا تھا، لیکن منگل کو جب مارکیٹ کھلی تو اس میں 5.48 فیصد کی گراوٹ دکھائی دینے لگی اور مارکیٹ کی قیمت تقریباً 72 روپے کی سطح تک گر گئی۔
حکومت ہند مالی سال 2026سے27 میں ایک پیشکش برائے فروخت (او ایف ایس) کے ذریعے پبلک سیکٹر پاور کمپنی این ایچ پی سی میں اپنا 6فیصد حصہ فروخت کر رہی ہے۔ اس سے پہلے، حکومت نے کول انڈیا لمیٹڈ اور سنٹرل بینک آف انڈیا میں حصہ فروخت کیا ہے۔ حکومت کا مقصد این ایچ پی سی کے شیئروں کی فروخت سے تقریباً 4,200 کروڑ اکٹھا کرنا ہے۔ یہ مالی سال 2027 کے لیے مرکزی حکومت کے بڑے ڈس انویسٹمنٹ ہدف کا ایک اہم حصہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی