ایم پی کی توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی، 98 فیصد ہدف کے مقابلے 99.52 فیصد ٹرانسمیشن اویلیبلٹی حاصل
ایم پی کی توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی، 98 فیصد ہدف کے مقابلے 99.52 فیصد ٹرانسمیشن اویلیبلٹی حاصل بھوپال، 2 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش نے توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم کامیابی درج کرتے ہوئے مالی سال 26-2025 میں بہترین ٹرانسمیشن کارکردگی کا مظاہرہ
علامتی تصویر


ایم پی کی توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی، 98 فیصد ہدف کے مقابلے 99.52 فیصد ٹرانسمیشن اویلیبلٹی حاصل

بھوپال، 2 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش نے توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم کامیابی درج کرتے ہوئے مالی سال 26-2025 میں بہترین ٹرانسمیشن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش پاور ٹرانسمیشن کمپنی (ایم پی ٹرانسکو) نے مالی سال 26-2025 میں 99.52 فیصد ٹرانسمیشن سسٹم اویلیبلٹی حاصل کی ہے، جو مدھیہ پردیش الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ 98 فیصد ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔

ریاست کے وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر نے منگل کے روز معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ایم پی ٹرانسکو نے گزشتہ مالی سال 25-2024 میں حاصل کردہ 99.47 فیصد ٹرانسمیشن اویلیبلٹی کی کارکردگی میں مزید سدھار کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح کمپنی نے مالی سال 26-2025 میں 2.60 فیصد ٹرانسمیشن لاس درج کیا، جبکہ ریگولیٹری کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ ہدف 2.74 فیصد تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ٹرانسمیشن یوٹیلیٹی کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ٹرانسمیشن اویلیبلٹی اور ٹرانسمیشن لاس دو سب سے اہم پیمانے مانے جاتے ہیں۔ ان دونوں اہم پیمانوں پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدھیہ پردیش ملک کی معروف ٹرانسمیشن یوٹیلیٹیز میں اپنی مضبوط پہچان بنائے ہوئے ہے۔

وزیر توانائی تومر نے اس کامیابی پر ریاست کی تمام بجلی کمپنیوں، افسران اور ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ناموافق حالات میں بھی مسلسل کام کرنے والے بجلی ملازمین کی محنت، لگن، تکنیکی مہارت اور مضبوط ارادے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ریاست کی بجلی کمپنیاں صارفین کو معیاری اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande