رکن اسمبلی کلدیپ دوبے نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔
جموں, 02 جون (ہ س)۔ ریاسی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کلدیپ راج دوبے نے منگل کو وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ سے ملاقات کرکے اپنے حلقہ انتخاب سے متعلق مختلف ترقیاتی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران کلدیپ راج دوبے نے
Cm


جموں, 02 جون (ہ س)۔

ریاسی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کلدیپ راج دوبے نے منگل کو وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ سے ملاقات کرکے اپنے حلقہ انتخاب سے متعلق مختلف ترقیاتی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران کلدیپ راج دوبے نے ریاسی اسمبلی حلقے کی ترقیاتی ضروریات، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد معاملات وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے۔ انہوں نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت کی فوری توجہ اور مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رکن اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ ان معاملات پر مناسب غور کرتے ہوئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

دریں اثنا، پروفیشنل گالف ٹور آف انڈیا (پی جی ٹی آئی) کے چیف بزنس آفیسر وکاس سنگھ کی قیادت میں ایک وفد نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ وفد نے کشمیر میں پیشہ ورانہ گالف ٹورنامنٹس کے انعقاد کے منصوبوں اور گالف کھیل کے فروغ سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں کشمیر کو گالف سیاحت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے اہم مرکز کے طور پر فروغ دینے، گالف کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں میں اس کھیل کی مقبولیت بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande