
نئی دہلی، 2جون (ہ س)۔ آج گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی مارکیٹس گزشتہ سیشن کے دوران اضافہ کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہی تھیں۔ تاہم، ڈاو جونز فیوچر آج منفی رخ کے ساتھ تجارت کرتے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں فروخت کا دباو برقرار رہا۔ دوسری طرف، ایشیائی بازار آج مخلوط تجارت کر رہے ہیں۔امریکی اسٹاک مارکیٹ میں، گزشتہ سیشن کے دوران ٹیکنالوجی اسٹاک میں ہونے والی تیزی ایک مضبوط ماحول کا باعث بنی۔ ڈاو¿ جونز انڈسٹریل ایوریج 0.09 فیصد اضافہ کے ساتھ 51,078.88 پر بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس گزشتہ سیشن میں 0.26 فیصد اضافے کے ساتھ 7,599.96 پر ختم ہوا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 114.19 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد اضافے کے ساتھ 27,086.81 کی سطح پرپر بند ہوا۔وہیں، ڈاو جونز فیوچرز فی الحال 201.85 پوائنٹس یعنی 0.4 فیصد کے نقصان کے ساتھ 50,877.03 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہے ہیں ۔گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں مسلسل فروخت دیکھنے میں آئی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.68 فیصد گر کر 10,338.95 پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کی تجارت 0.45 فیصد کی کمی کے ساتھ 8,144.59 پوائنٹس پر ختم کی۔ اس کے علاوہ، ڈی اے ایکس انڈیکس 101.66 0.41 فیصد کی کمی کے ساتھ 25,03.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔ایشیائی بازار آج مخلوط تجارت کر رہے ہیں۔ نو ایشیائی بازاروں میں سے پانچ سرخ نشان میں تجارت کر رہے تھے، جبکہ چار سبز نشان میں تھے۔ ہینگ سینگ انڈیکس اس وقت 348.82 پوائنٹس یعنی 1.37 فیصد اضافہ کے ساتھ 25,747 پوائنٹس پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح ایس اے ٹی کمپوزٹ انڈیکس 0.94 فیصد اضافہ کے ساتھ 1,583.04 پر آگیا۔ اس کے علاوہ، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.71 فیصد چھلانگ لگا کر 6171.81 پر اور اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.44 فیصد چھلانگ لگا کر 5,059.82 پر آگیا۔دوسری طرف گفٹ نفٹی 115.5 پوائنٹس یعنی 0.4یعنی فیصد کی کمی کے ساتھ 23,326 پر تجارت کر رہا تھا۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 286.52 پوائنٹس یعنی 0.63 فیصد گر کر 45,051.39 پر آگیا۔ کوسپی انڈیکس میں آج تیزی سے گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وقت انڈیکس 204.81 پوائنٹس یعنی 2.33 فیصد کم ہو کر 8583.57 کی سطح پر ہے۔ اسی طرح نکی انڈیکس 1,069.33 پوائنٹس یعنی 1.6 فیصد گر کر 65,865 پر آگیا۔ اس کے علاوہ، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.04 فیصد کی معمولی کمزوری کے ساتھ 4,056.24 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا نظر آرہاہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی